Written by prs.adminSeptember 17, 2012
PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
کرا چی ٹرین حا دثہ،بو گی میں پھنسے مسا فر بحفاظت نکا ل لئے گئے ، ڈی ایس ریلوے
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
پنجاب،خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں مزید با رش کاامکان
اتحادیوں کا اجلاس ایوان صدر میں طلب، ملک کی سیاسی صورتحال پر غورہوگا
ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہو گی
بجلی کی پیداوار میں کمی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مزید اضا فے کا خدشہ
اور
بھارت کےخلاف قومی کھلاڑیوں کے حو صلے بلند ہیں، ذکا اشرف
خبروں کی تفصیل:۔
کرا چی میں بن قاسم ٹاون اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کی ٹکر میں ریلوے ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ڈی ایس ریلوے کراچی امجدرضوی کے مطابق کراچی سے 50 کلو میٹر دور گھگھر پھاٹک کے قریب شالیمار ایکسپریس نے ملت ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی 2 بوگیاں تباہ اور ایک پٹری سے اتر گئی جبکہ شالیمار ایکسپریس کا انجن بھی حادثے میں تباہ ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں ریلوے ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ، جبکہ بوگی میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکا ل لیا گیا ہے ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور پشاور سے آنیوالی عوام ایکسپریس کو جنگ شاہی اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے اسسٹنٹ ڈرائیور ریلوے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا ڈرائیور اور عملے کا ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، خیرپو ر کے سرکاری دفاتر سے 10 روز گزرنے کے باوجود پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔ خیرپور، جیکب آباد، کشمور سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے بیشتر علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔ خیرپور میں 10 روز گزرنے کے باوجود نکاسی آب کو ممکن نہیں بنایا جاسکا ہے اور پانی سرکاری دفاتر اور اسپتالوں میں کھڑا ہے۔ جعفرآباد کی تحصیل صحبت پور میں جگہ جگہ کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور لوگ اونچے مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متعدد لوگو ں کو جعفر آباد بائی پاس پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ نصیر آباد میں 7 روز گزرنے کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا اور لوگ ریت کے ٹیلو ں پر بیٹھے ہیں۔ کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں سے روجھان کی 150 سے زائد بستیاں اور قصبے پانی میں ڈوب چکے ہیں ، خوراک کی قلت، اورآلودہ پانی کے استعمال سے بھی لوگ امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کشمیر کے بیشتر مقامات جبکہ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گر ج چمک کے ساتھ با رش کاامکان ہے، ملک کے دیگر حصوں میں مو سم گر م اور مر طوب رہے گا۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے اسلام آباد29اور 21، لاہور33اور28، کراچی33اور28، پشاور32اور25، کوئٹہ29اور18، مظفرآباد33اور22، ساہیوال 36اور25سرگودھااور بہاولنگر37اور28، فیصل آباد33اور27جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ 36اورکم سے کم28ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔
انتخابی حکمت عملی اور نگراں حکومت پر غور کے لئے صدر زرداری نے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کر لیا، اے این پی اجلاس میں شریک ہوگی لیکن پیر صاحب پگارانے اجلاس میں شریک نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے۔اجلاس آج شام صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہو گا۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں نگران حکومت کے قیام، سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے معاملے اور پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے لئے بنائے گئے کمیشن کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب صدرنے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے فون پر سندھ کے بلدیاتی نظام سے متعلق گفتگو کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر پگارانے اتحادی جماعتوں کےاجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا۔ اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر نے ملک ریاض توہین عدالت کیس میں چھ گواہان کے ناموں کی فہرست عدالت عظمٰی میں پیش کی ہے جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، رجسٹرار سپریم کورٹ فقیر حسین اور ملک ریاض کے داماد سلمان احمد کے نام شامل ہیں۔ یہ وہ شخصیات ہیں جن کا ذکر ملک ریاض نے بارہ جون کو اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا۔
بجلی کی پیداوار میں کمی سے شارٹ فال بڑھ کر 4141میگاواٹ ہوگیا ،جس کے با عث غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ میں مزید اضا فہ کر دیا گیا۔انر جی مینجمنٹ سیل کے مطابق بجلی کی پیداوار 12169 جبکہ طلب16310میگا واٹ ہے،شارٹ فال 4141میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے،مختلف شہری علاقوں میں بجلی بند ش کا دورانیہ بڑھ کر12سے14جبکہ دےہی علاقوں میں16سے18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر پا و ر پلانٹس کو ایندھن کی عدم فراہمی کی صورتحال بر قرار رہی تو بحران میں مزید اضا فے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکااشرف کا کہنا ہے کہ بھارت کےخلاف قومی کھلاڑیوں کے حو صلے بلند ہیں۔لاہور میں میڈیاسے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے پھر بھی ہار جیت کھیل کاحصہ ہے، آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ سکیورٹی کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایک جدید طرز کا سٹیڈیم بنایا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم کے قریب ہی کھلاڑیوں کو رہائش گاہ بھی مہیا کی جائیگی۔ چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جاوید میانداد سری لنکا میں کوچنگ کرنے نہیں صرف کھلاڑیوں کو ٹپس دینے جارہے ہیں۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply