Written by prs.adminMay 16, 2012
PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لا ئنز:۔
بنوں جیل واقعے پر خیبر پختون خوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا
کراچی میںفائرنگ کے واقعات میں سابق کونسلر سمیت 7 افراد جاں بحق
ایرانی صوبہ قرار دئے جانے پر بحرین کا شدید احتجاج
Business
اور
قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج روم اے ٹی پی کے ڈبلز میں اِن ایکشن ہونگے
Weather
خبروں کی تفصیل:۔
بنوں جیل واقعے پر خیبر پختون خوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدھ کو پشاور میں صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس دن ساڑھے بارہ بجے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی صدارت میں ہو گا۔ جس میں صوبائی وزرائ کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ ایک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں بنوں جیل واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اس پر غور کیا جائے گاکابینہ صوبے میں سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تین حصوں پر مبنی بنوں جیل واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کمشنر اور ڈی پی او بنوں سمیت سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروئی کی سفارش کی گئی ہے۔ اور آئندہ جیلوں کی سیکیورٹی کو موثر بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ کے واقعات میں سابق کونسلر سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے. پولیس کے مطابق گذشتہ روز ملیر کے علاقے میں لیاقت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ محمد زبیر ہلاک ہوگیا،،ادھر طارق روڈ پر بابو گراوینڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تقریباً 45 سا لہ محمد انوار عالم عرف با بو کوجاں بحق کردیا. اے ایس پی فیروزآباد ملک مرتضی نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہے ،متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول ایم کیوایم کے سرگرم کارکن اور سابق کونسلر تھے.. اس سے قبل ابراہیم حیدری میں ساحل کے قریب ایک خالی پلاٹ سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ، سپر ہائی وے گنا منڈی اور ملیر سٹی سے دو افراد کی لاشیں ملیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی.سچل کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا. نیشنل اسٹیڈیم کے قریب مسلح افراد نے جیپ پر فائرنگ کر کے داوید انجنیئرنگ کالج کے رجسٹرار غلام شبیر اور ان کے بیٹے امجد کو زخمی کردیا۔
بحرین نے ایرانی مجلس شوریٰ کے اسپیکر کی جانب سے بحرین کو ایرانی صوبہ قرار دینے پر شدید احتجاج کیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق منامہ میں بحرینی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے انہیں احتجاجی مراسلہ پیش کیا جس میں ایرانی مجلس شوریٰ کے اسپیکر علی لاریجانی کی جانب سے بحرین کو ایران کا چودہواں صوبہ قراردینے اور مجلس کے چند اراکین کی بحرین کی قیادت پر نکتہ چینی کو اسکی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی اسپیکر اور اراکین مجلس شوریٰ نے بحرین کے سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ الحاق کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بحرین 1971 تک ایران کا حصہ تھا۔
ملکی سیاست اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے رواں مالی سال کے دس ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں پینسٹھ فیصد کم رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم چھپن کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر رہا جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں ایک ارب تین کروڑ ڈالر کم ہے۔ رواں سال براہ راست سرمایہ کاری کا حجم چھیاسٹھ کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر رہا جبکہ اس عرصے میں ملکی اسٹاک مارکیٹس میں کی گئی سرمایہ کاری سے سات کروڑ سولہ لاکھ ڈالر جبکہ بیرونی پبلک سرمایہ کاری سے تین کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کا انخلائ ہوا۔
قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج روم اے ٹی پی کے ڈبلز میں اِن ایکشن ہوں گے۔اٹلی کے شہر روم میں جاری ٹینس کے اے ٹی پی ایونٹ میں اعصام الحق کا پری کوارٹر فائنل مقابلہ ہو گا۔ وہ اسپینش حریف ٹیم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ قومی ٹینس اسٹار اپنے آسٹرین ساتھی الیگزینڈر پیا سے مل کر اس راو¿نڈ میں پہنچے۔ اعصام کی جوڑی نے میزبان ملک کے کھلاڑیوں کو چھ تین اور چھ چار کے اسٹریٹ سیٹس سے زیرکیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیا دہ تر علاقوں میں مو سم خشک او رگرم رہے گا،تاہم شمال مشرقی بلو چستان ،بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چندایک مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گر ج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہنے کا امکا ن ہے ۔ اسلام آباد36اور 19 ،لاہور42اور25، کراچی34اور27، پشاور38اور16،کوئٹہ32 اور09، مظفرآباد33اور16، ساہیوال41اور22،سرگودھا 41اور23بہاولنگر44اور25، فیصل آباد41اور25جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ41اورکم سے کم22ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply