Written by prs.adminMay 6, 2012
PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ حملے کی سفارشات بھی مسترد کر دیں
نائن الیون حملوں کے مرکزی ملزم خا لدشیخ محمد سمیت5ملزمان پر با ضا بطہ فرد جرم عا ئد
ن لیگ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صدارتی آرڈنینس جاری کرنیکا فیصلہ
پنجاب حکومت کا بچے کی پیدائش پر ماں کو نوے اور باپ کو سات روز کی چھٹی دینے کا فیصلہ
Business news
اور
ایشین اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی
weather
خبروں کی تفصیل :۔
امریکا نے پاکستانی پارلیمان کی مشترکہ قرارداد کو تو ردی کی ٹوکری میں ڈال ہی دیا تھا، اب سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد چار ماہ کی انتھک محنت سے مرتب کی گئی سفارشات بھی امریکی حکام نے ہوا میں اڑادی ہیں۔امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹانے ڈھکے چھپے نہیں بلکہ واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ پاکستانی میں ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ڈرون حملوں کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ امریکا ہر حال میں اپنا دفاع کرے گا اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کسی کارروائی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
گیا رہ ستمبر2001کے حملوں کے مر کز ی ملزم خا لد شیخ محمد سمیت 5ملزمان پر گو انتانا موبے میں فوجی ٹریبیو نل نے فرد جرم عائد کردی ہے ۔خا لد شیخ محمد اور ان کے4ساتھی ملز مان پر گیا رہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی،امریکہ کے خلا ف سازش ،شہر یوں پر حملے ،ہائی جیکنگ اور دہشتگردی کے الزامات ہیں۔ان ملزمان کے خلا ف 3سال سے مقدمے کی کاروائی رکی ہوئی تھی،خالد شیخ اور رمزی بن الشبیہ اپنے اور پر لگائے الزامات کا اعتراف کر چکے ہیں۔ان ملزمان پر اس سے پہلے بھی گو انتا نا موبے میں مقدمے چلانے کی کو شش کی گئی تھی،جسے صدر اوباما کی جانب سے گوانتانا موبے کے قید خانے کو بند کرنے اور وہاں قید افراد کے مقدمات کو امریکہ کی سولین عدالتوں میں منتقل کرنے کے اعلان کے بعد 2009میں روک دیا گیا تھا،لیکن بعد میں امریکہ کے اندر ان کے اس منصوبے کے سخت مخالفت کے بعد انہیں فیصلہ واپس لینا پڑاتھا، 3سال کے تعطل کے بعد اب ان ملزمان پر فوجی ٹریبیونل نے دوبارہ مقدمے کی کاروائی کا آ غا ز کیا ہے ۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلے آنے کے بعد اپیل دائر کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین کی آرٹیکل 248 ون کے تحت وزیراعظم کو اور قومی و عالمی قوانین کے تحت صدر مملکت کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنے ملک کے صدر کو سوئس حکام کے حوالے نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ صرف پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جس کے ذریعے آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدارتی آرڈنینس کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نام سے بلدیاتی ادارہ وجود میں آئے گا۔ یہ انتخابات 1979ءکے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی طرز پر کرانے کی تجویز ہے۔ اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ ہے ہر دس ہزار ووٹرز کا ایک حلقہ بنا کر 50 کونسلرز منتخب کئے جائیں گے جولارڈ میئر کا انتخاب کریں گے۔
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازم خواتین کو بچے کی پیدائش 90 دن جبکہ مردوں کو بھی ایک ہفتے کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماں کو یہ چھٹیاں بچے کی پیدائش سے 45 دن پہلے سے مل جائیں گی، جو کہ زچگی کے بعد 45 دن تک برقرار رہے گی۔اس کے لئے انچارج سے اجازت لینے کی نہیں بلکہ محض اطلاع دینے کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان میں کپاس کی پیداوار کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق 30 اپریل تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بیلز کے برابر پھٹی پہنچی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 27 فیصد زائد ہے۔پنجاب بھر کی جننگ فیکٹریوں میں1 کروڑ 21 لاکھ سے زائد بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 54 فیصد زائد ہیں۔
قومی اسکواش ٹیم بھارت کے خلاف ایشین ٹیم سکواش چمپیئن شپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔اسکواش ٹیم کا چھ رکنی دستہ اسلام آباد پہنچا تو ایئر پورٹ پر موجود سکواش فیڈریشن کے عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی سکواش ٹیم کے کھلاڑی فرحان محبوب نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی ہے، اسکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کی بین الاقومی ٹورنامنٹ کے لئے معاونت کرے۔ جبکہ فرحان زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کامیابی حاصل کرنے پر فخر ہے، فیڈریشن کا تعاون جاری رہا تو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیا دہ ترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے۔ اسلام آباد34اور 14 ،لاہور39اور21، کراچی42اور26، پشاور38اور17،کوئٹہ29 اور11، مظفرآباد33اور15، ساہیوال39اور21،سرگودھا 39اور21بہاولنگر40اور24، فیصل آباد38اور20جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ38اورکم سے کم21ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply