Written by prs.adminApril 22, 2012
PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
بھوجا ایئر کے بد قسمت طیارے کا وائس ریکارڈر مل گیا،وزیراعظم کی ہدایت پر جوڈیشل کمیشن تشکیل
طیارہ حادثہ ،42جاں بحق افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں
نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، وزیر دفاع
یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
Business news
پی سی بی کا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ٹاسک ٹیم بنانے پر غور
اور
ملک کے مختلف حصوں میں آج مز ید بارش کا امکان
خبروں کی تفصیل :۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر بھوجا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے.وفا قی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی کمیشن میں جسٹس ریٹائرڈزاہد حسین سربراہ ، جسٹس ریٹائرڈ نسیم سکندر رکن اور ڈاکٹر وسیم کوثر سیکریٹری ہوں گے ۔ادھربھوجا ایئر کے بد قسمت طیارے کا وائس ریکارڈر مل گیا۔ڈائریکٹر سی ڈی اے برائے ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آصف مجید نے وائس ریکارڈ ملنے کی تصدیق کی ہے۔اور کہا ہے کہ اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی جا چکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ وائس ریکا ڈرآج متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں گے۔
راولپنڈی طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 42 افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئی ہیں۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی بھوجا ائیر لائن کی پرواز 213 کے حادثہ میں جاں بحق 127 افراد میں سے مزید 8 افراد کی میتیں کراچی پہنچادی گئیں۔ میتوں کو ورثہ کے حوالگی کے وقت رقت آمیزمناظر دیکھنے میں آئے۔ 8 میں سے دو افرادکی میتوں کو آبائی علاقے خیر پور روانہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل پی آئی اے کی تین جبکہ بھوجا ائیرلائن کی ایک پرواز کے ذریعے 34 افراد کی میتیں کراچی پہنچائی جا چکی ہیں۔
وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ بھارت سیاچن سے فوراً فوجیں واپس بلوائے تاکہ دنیا کے سب سے بلند جنگی محاذ کو خالی کیا جا سکے۔گجرات میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نیٹو کے اتحادی ہیں اگر سپلائی بحال نہ کرتے تو اس کے مخالفین میں شامل ہوجاتے۔ نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاکستان اور دیگر ممالک کا فائدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہو گی۔طیارے کا حادثہ ریڈزون کی وجہ سے پیش نہیں آیا ، بلیک بکس کھلنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے پچہتر پیسے اور سی این جی کی قیمت میںایک روپے چالیس پیسے فی کلو کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ ماہ بعد عرب گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تین ڈالر فی بیرل کم ہوگئی جس کے باعث پیٹرول ایک روپے تیس پیسے اور ہائی آکٹین تین روپے پچہترپیسے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے پچپن پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل سولہ پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ اسکے علاوہ مٹی کے تیل میں ایک روپے ساٹھ پیسے روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سی این جی کی قیمت میں بھی ایک روپے چالیس پیسے فی کلو کمی کا امکان ہے۔
پاکستان کا تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ غیر ضروری اشیاءکی درآمد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ میں پینتالیس ارب چوالیس کروڑ روپے سے بھی زائد مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چونتیس فیصد زیادہ ہیں، پاکستان میں کاریں تیار اور اسمبلڈ ہونے کے باوجود جولائی سے مارچ تک بائیس ارب روپے کی کاریں درآمد کی گئیں جو پہلے کے مقابلے میں ایک سو اٹھاسی فیصد زیادہ ہیں جبکہ پچھلے سال اس عرصے میں صرف سات ارب روپے کی کاریں درآمد کی گئی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک مین بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے خصوصی ٹاسک ٹیم کی تشکیل پر غور شروع کردیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے باعث ملک میں کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان کے دورے پر راضی کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے خصوصی ٹاسک ٹیم بنانے پر غور شروع کردیا ہے، جس کی تجویز پی سی بی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ٹاسک ٹیم کی سربراہی سابق کپتان جاوید میانداد یا انتخاب عالم میں سے کسی ایک کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ ٹاسک ٹیم میں ظہیر عباس، رمیز راجہ، عامر سہیل، راشد لطیف، معین خان اور آصف اقبال کے علاوہ ماجد خان اور وسیم اکرم کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹاسک ٹیم ابتدائی مرحلے میں اپنی سفارشات تیارکرے گی۔
محکمہ موسمیا ت نے آج خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ شمالی مشرقی بلوچستان اور پنجاب میں بھی کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہنے کا امکا ن ہے۔اسلام آباد32اور 19، لاہور35اور21، کراچی32اور23، پشاور26اور17، کوئٹہ17اور13، مظفرآباد30 اور12، لاڑکانہ37اور21، حیدرآباد36اور22، سکھر34اور20، ساہیوال34اور 21، سرگودھا33 اور 20،بہاولنگر35اور21، فیصل آباد33اور18جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ30اورکم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply