Written by prs.adminMay 20, 2012
PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیوز بلیٹں
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لائنز:۔
افغان جنگ پر اہم نیٹو کانفرنس آج شکاگو میں ہوگی
پاکستان کے بغیر افغانستان کے مسائل حل نہیں کر سکتے،سیکٹری جنرل نیٹو
وکلاءقیادت نے وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا
جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کے چیف الیکشن کمشنر بننے کا امکان
Business news
انگلش کلب چیلسی نے پہلی باریوئیفا چیمپینز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اور
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گر م رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
امریکی شہر شکاگو میں آج سخت سکیورٹی انتظامات میں افغانستان کے مسئلے پر نیٹو کانفرس شروع ہو رہی ہے۔صدر آصف علی زرداری بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے شکاگو پہنچ گئے ہیں۔ شکاگو میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی نیٹو کانفرنس اس وقت تمام دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔اس کانفرس میں جہاں ایک طرف امریکی صدر باراک اوباما سمیت دنیا بھر سے ساٹھ ممالک کے سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم شرکت کررہے ہیں، وہیں دوسری طرف سینکڑوں کی تعداد میں جنگ مخالف کارکن اور وال سٹریٹ پر قبضہ کرو مہم چلانے والے کارکنوں کے قافلوں کی آمد بھی جاری ہے۔شکاگو کی طرف جانے والے جنگ مخالفین اب اپنی تحریک کو شکاگو پر قبضہ کرومہم کا نام دے رہے ہیں۔
نیٹو چیف اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیرافغانستان کے مسائل حل نہیں کر سکتے.شکاگو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں استحکام کی کوششوں کی حمایت کرے.انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت کردار کے بغیر افغانستان کے مسائل حل نہیں کر سکتے.اس موقع پر نیٹو چیف نے پاک افغان سرحد پر عسکریت پسندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہو گا.انہوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری سے ملاقات میں واضح پیغام پہنچایاجائیگا
ملک بھر کی وکلا قیادت نے متفقہ طورپر 13نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ حکمران عدالت عظمی کے فیصلو ں پر واضح عمل نہ کر کے ملک اور آئینِ پاکستان سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں منعقدہ کل پاکستان وکلا کنونشن کے بعد جاری ہونے والے اعلامئے میں وکلاءقیادت کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی موجود حکومت کی سنگین ترین غلطی ہو گی، اگر ایساکیا گیا تو وکلا ءسڑکوں پرہو نگے۔وکلاءنے وزیراعظم گیلانی سے عہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ ایسا نہ ہوا تو وکلاءحکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے۔اعلامیہ میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری مہنگائی لاقانونیت بدامنی دہشت گردی ،لودشیڈنگ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہر روز بلا جواز اضافے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اس ملک کے عوام کو زندہ رہنے کا حق دے اور ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے دیئے گئے تین ناموں میں سے جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کوچیف الیکشن کمشنر بنائے جانے کا امکان ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اور وہ 2010ءمیں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ یورپ میں قرضوں کے بحران میں شدت کے خدشات کے باعث گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے۔مئی کے تین ہفتوں کے دوران قیمت میں تیرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں فی بیرل قیمت اکانوے ڈالر اڑتالیس سینٹ رہ گئی جبکہ اس دوران عرب لائٹ کی قیمت تیرہ ڈالر کی کمی سے ایک سو چھ ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
انگلش کلب چیلسی نے جرمن کلب بائیرن میونخ کو شکست دے کر پہلی بار یوئیفا چیمپینز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچ کا پہلا گول بائرن میونخ کے تھامس مولر نے 83 ویں منٹ میں اسکور کرکے بائیرن میونخ کو برتری دلادی۔ چیلسی کے روگبا نے 88ویں منٹ میں کارنر پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے سے قاصر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں چیلسی نے بائیرن میونخ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر پہلی بار چیمپنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلستستان میں بارش ہوسکتی ہے۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہنے کا امکا ن ہے ۔ اسلام آباد36اور 23 ،لاہور41اور27، کراچی34اور27، پشاور34اور21،کوئٹہ32 اور13، مظفرآباد30اور17، ساہیوال39اور25،سرگودھا 40اور27بہاولنگر40اور26، فیصل آباد39اور23جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ38اورکم سے کم25ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
Leave a Reply