PPI News Bulletin 0900 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن
مسلم لیگ ن کے اعتراض کے بعد بلوچستان سے سینٹ کی 7 نشستوں کے نتائج روک دیئے گئے،صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سینٹ نشستوں کے نتائج کا اعلان 5 مارچ کو کیا جائے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار داﺅد خان کی کامیابی پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد سینٹ کے نتائج کی گنتی روک دی گئی۔ بلوچستان سے سینٹ کی 7 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی اب اسلام آباد میں ہو گی، اس کے بعد بلوچستان سے سینٹ نشستوں کے نتائج کا اعلان 5 مارچ کو کیا جائے گا۔
بلوچستان حکومت نے نواب اکبر بگٹی کے قتل کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے وفاقی حکومت سے باضابطہ طور پر اس کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کیلئے درخواست کر دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اکبر بگٹی قتل کیس کے نامزد ملزمان سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو¿ کی طرف سے ریکارڈ کرائے جانے والے بیانات کی روشنی میں مقامی پولیس کی بجائے ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کا ہونا کسی صورت بھی قبول نہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایران پر کسی پیشگی حملے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران پر پیش بندی کے طور پر حملے سے اس کے لیے ہمدردی پیدا ہو جائے گی۔ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنی تمام زیرِ زمین جوہری تنصیبات ناکارہ بنائے اور تمام افزودہ مواد سے چھٹکارہ حاصل کرے۔انہوں نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ اس معاملے پر بات چیت نہ کی جائے۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سولہ سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد سونے کی قیمت اننچاس ہزار روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار تین سو اکہتر روپے کی کمی ہوئی اور یہ پچاس ہزار پانچ سو اکہتر روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ واٹ مورکی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کہنا ہے کہ واٹ مور بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ وہ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں موسم خشک اور سردرہے گا،تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فباری کا امکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد25اور07 ،لاہور25اور09،کر اچی30اور18، پشاور25اور07، کوئٹہ 17اورمنفی2،مظفرآباد23اور08، لاڑکانہ31اور12، حیدرآباد 34اور14، سکھر 32اور11،ساہیوال27اور06،سرگودھا26اور08 ، بہاولنگر28اور 11، فیصل آباد 26 اور09جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ29 اورکم سے کم09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply