Written by prs.adminAugust 6, 2012
PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیو زبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
بجلی کی فرا ہمی میں کسی قسم کی لا پرواہی نہ برتی جا ئے ، صدر زرداری
شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی بحالی، مقدمے کی سماعت آج ہوگی
لوئردیرمیں کاردریامیں جاگری، ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق
لندن اولمپکس، جمیکا کے یو سین بو لٹ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ برقرار
Business
اور
ملک کے اکثر حصو ں میں مو سم خشک،چند مقا ما ت پر با رش کا امکا ن
خبرو ں کی تفصیل:۔
ایوان صدر میں بجلی کے بحران پر اجلاس ہوا، صدر نے ہدایت کی کہ عوام کو بجلی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔اجلا س کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ توانائی بحران ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے، بجلی کی فراہمی سے متعلق انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے اجلاس کو بجلی کی فراہمی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ ان کاکہناتھا کہ ملک میں بجلی کی صورتحال بہترہورہی ہے اورپانی کے ذخائر میں بہتری سے صورتحال مزیدبہترہوجائے گی۔ وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم حسین نے اجلاس کو بجلی کی پیداوار کیلئے گیس اورایندھن کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا۔صدرزرداری نے اس موقع پرہدایات جاری کیں کہ انھیں ملک میں جاری بجلی کے بحران کی صورتحال سے ہرحال میں باخبررکھا جائے۔
شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی بحالی کے مقدمے کی سماعت آج راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوگی۔اتفاق فاو¿نڈری اور کرپشن ریفرنسز میں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کو آج عدالت میں طلب کررکھا ہے۔ سماعت احتساب عدالت نمبر چار راولپنڈی کے جج چوہدری عبدالحق کریں گے۔ شریف فیملی کے خلا ف حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سما عت پندرہ اگست کو ہو گی۔ شریف برادران کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ شریف برادران کے خلاف یہ ریفرنس تب دائر کئے گئے جب وہ اٹک جیل میں تھے۔ 12 سال بعد ان ریفرنسز کی بحالی کی درخواست کا مقصد صرف سیاسی انتقام ہے جبکہ نیب کے وکیل چوہدری ریاض کا مو قف ہے کہ ریفرنس کی بحالی کی درخواست نیب آرڈیننس کے عین مطابق ہے۔ یہ ریفرنسز چیئرمین نیب کا تقرر نہ ہو نے کی وجہ سے رکے ہوئے تھے۔
لوئردیرمیں کاردریامیں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ لوئردیرمیں چے کدہ کا رہائشی خاندان درگئی جارہا تھاکہ چک درہ میں حادثہ پیش آیا۔ بادوال کازیرتعمیر پل عبورکرتے ہوئے گاڑی بے قابو ہوگئی اوردریائے سوات میں گرگئی جس کے نتیجے میں تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی میتیں سول اسپتال چک درہ منتقل کیں۔
جمیکا کے یوزین بولٹ نے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز برقرار رکھا اور لندن اولمپکس میں مردوں کی سو میٹر دوڑ 9 اعشاریہ چھ تین سکینڈز میں جیت لی۔ریس شروع ہوئی تو ہر کھلاڑی اپنی لائن اور اختتامی لکیر پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ تاہم یوزین بولٹ جیت کے لئے اتنے پر امید تھے کہ ان کی نظر بار بار گھڑی کی طرف جا رہی تھی۔ ریس کے دوران یوزین بولٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اور فنش لائن کو عبور کر کے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز دوسری بار اپنے نام کیا۔ اس موقع پراسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے یوزین بولٹ کو دل کھول کر داد دی۔ مقابلے کے اختتام پر یوزین بولٹ نے خوشی مناتے ہوئے اپنے روایتی انداز میں ہاتھوں کو لہرایا۔ یوزین بولٹ نے اس پہلے 2009کے برلن گیمز میں 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ پانچ آٹھ سیکنڈزمیں طے کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
عالمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تاہم سونے اور چاندی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوگئی۔رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پانچ فیصد بڑھ گئ۔ تاہم جولائی کے دوران اس میں صرف اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔ تاہم اس سال کے دوران یورو کی قدر بھی چھ فیصد کم ہوئی ہے۔ تاہم ین کی قیمت دو فیصد بڑھ گئی۔ جب ترقی یافتہ ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں ساڑھے چھ فیصد کی بہتری دیکھی گئ۔ بیش قیمت دھاتوں میں سونے اور چاندی کی قدر میں کوئی خاص ردوبدل نہ دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقے بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ملک کے اکثر مقا ما ت پر مو سم گرم اور مر طو ب رہے گا تا ہم اسلام آباد، راول پنڈی ،مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور کشمیرو گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواویں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد37اور 28، لاہور41اور26، کراچی32اور26، پشاور39اور29، کوئٹہ38اور18، مظفرآباد35اور26، ساہیوال 39اور27سرگودھا40اور28 ، بہاولنگر40اور30، فیصل آباد39اور29جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ 40اورکم سے کم27ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply