Written by prs.adminDecember 11, 2013
PPI NEWS Bulletin 0900پی پی آئی نیوز بلیٹن
International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Weather Article
ہیڈلائنز:۔
نوازشریف نے کرزئی پرزوردیاکہ سیکیورٹی معاہدہ کرلیا جائے،جیمز ڈوبنز
الیکشن تک امریکا سے سیکورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کرونگا
7دن میں 26 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا جائے، سپریم کورٹ کا حکم
حیدرآباد میں وفاقی اور ساہیوال میں زرعی یونیورسٹی بنانے کی قرارداد منظور
اور
ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
خبروں کی تفصیل:۔
امریکی نمائندہ خصوصی جیمزڈوبنزکاکہناہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے افغان صدرحامد کرزئی پر زور دیا کہ 2014ئ کے بعدامریکی فوج رکھنے کا معاہدہ کر لیا جائے۔امید ہے بھارت حامد کرز ئی کوسیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے لیے منا لے گا۔واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کیلیے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز نے سینیٹ کمیٹی کو سیکیورٹی معاہدے سے متعلق بریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان، چین اور روس نے بھی امریکاافغان سیکیورٹی معاہدے کی حمایت کی ہے۔پاکستانی وزیراعظم نوازشریف ،چینی صدرشی جن پنگ اورروسی صدرولادمیرپیوٹن افغان صدرکی معاہدے پردستخط کیلیے حوصلہ افزائی کی جبکہ ایران نے معاہدے کی مخالفت کی ہے۔
افغان صدر حامد کرزئی نے اگلے انتخابات تک امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو انھیں دیوار سے نہ لگائے۔ فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکی ایلچی جیمز ڈوبن نے انھیں افغانستان کے حالیہ دورے کے موقع پر کہا تھا کہ سیکیورٹی معاہدے کے بغیر افغانستان میں امن نہیں ہوسکے گا۔ افغان صدر کا کہناتھا جیمز ڈوبن کے بیان کا مطلب یہ ہوا کہ اگر افغانستان معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا تو وہ جنگ بھڑکائیں گے اور مسائل پیدا کریں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری اپنے کیریئر کا آخری دن آج سپریم کورٹ میں گزاریں گے۔عدالت نے لاپتا افراد کیس میں آج قائم مقام آئی جی ایف سی بلوچستان کو صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا ہے۔ کل چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے لاپتا افراد کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاپتا افراد کیس پر سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آئے گا تو اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ وزارت دفاع کا موقف ہے کہ 35لاپتا افراد فوج یا ایجنسیوں کے پاس نہیں ہیں۔
قومی اسمبلی میں حیدرآباد میں وفاقی یونیورسٹی اور ساہیوال میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کی قراردادوں کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اسمبلی میں حیدر آباد میں وفاقی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق قرارداد ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے پیش کی۔ ساہیوال میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کی قرارداد رائے حسین نواز خان نے پیش کی۔ قراردادوں کی منظوری کے موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم میاں بلیغ الرحمان کا کہناتھا ملک بھر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا اور راولپنڈی ڈویڑن میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، راولپنڈی ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہیں کہیں دھند چھائی رہے گی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار اور اسکردو میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |