Written by prs.adminDecember 12, 2013
PPI NEWS Bulletin 0800پی پی آئی نیوز بلیٹ
International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈ لائینز:۔
نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی،4مسافر جاں بحق، 8 زخمی
پا کستان اور بھارت کو بات چیت سے تعلقات مضبوط بنانا ہوں گے، فضل الرحمان
بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری۔
اور
سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع۔
خبروں کی تفصیل:۔
نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔ صدر ممنون حسین نئے چیف جسٹس تصدق حسین سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزرا، سفارتکار، ججز حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بھی نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا امکان ہے۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ قلات کے قریب الٹ گئی۔ حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو قلات کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ واقعہ میں 4 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال قلات منتقل کیا جارہا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کی پرچھائیاں ہیں۔دونوں ممالک کو ہتھیار اٹھانے کے بجائے بات چیت سے تعلقات مضبوط بنانے ہوں گے۔بھارت کے شہر لدھیانا کی جامع مسجد کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اور حکومتی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانا ہوگا۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے جے یوآئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اس مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کا عزم کیا ہے اور اب اس عزم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔
بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود ملک میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں موسم سرد ہوجانے کے باعث ڈیمانڈ میں کمی کی وجہ سے شارٹ فال کم ہو کر نو سومیگاواٹ ہوگیا ہے۔شارٹ فال کم ہو جانے کے باوجود دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی ہے پنجاب کے دیہی علاقوں میںچار سے پانچ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی، بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی مگرراولپنڈی میں بارش کے بعد شہر اور گرد و نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز اٹھارہ دسمبر سے شیڈول ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کل قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن مصباح الحق ، کوچ اور منیجر سے مشورے کے بعد کی گئی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر امین کی ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔ باقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے موجودہ کھلاڑیوں کو ون ڈے میں برقرار رکھا جائے گا۔ ون اسکواڈ میں فاسٹ بولر عمر گل کی شمولیت کا بھی امکان ہے جن کا کامیاب فٹنس ٹیسٹ میڈیکل بورڈ کے پاس ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |