Written by prs.adminNovember 3, 2012
PPI NEWS Bullein 2100 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
جو قانون کی پاسداری کرے گا وہی ملک کی باگ دوڑسنبھالے گا، چیف جسٹس
تین نومبر دوہزار سات کی ایمر جنسی کیخلاف ملک بھر میں وکلاءکا یوم سیاہ
جماعت اسلامی کا بلوچستان میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر آزاد کشمیر میں تشویش کی لہر
موسم سرما کے دوران کھاد پلانٹس کیلئے گیس کی فراہمی منظور
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی
اور
اعصام الحق نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں جگہ بنالی
خبروں کی تفصیل:۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئین کے تحت ملک کو کبھی چلنے نہیں دیا، تین نومبر کو صرف اور صرف عدلیہ کیخلاف ایمرجنسی لگائی گئی۔شیخوپورہ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا تحریک کے زور کا کسی کو اندازہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے عدلیہ کی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دیں اور تین نومبر کو ملک کو بچانے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور عدلیہ کو کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو قانون کی پاسداری کرے گا وہی ملک کی باگ دوڑسنبھالے گا۔ انکا کہنا تھا کہ صاحب اختیار افراد نے آئین سے وفاداری کے بجائے بار بار ملک میں مارشل لا لگائے تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کے خلاف کتنی مزاحمت ہوگی۔
تین نومبر دوہزار سات کی ایمر جنسی کیخلاف آج ملک بھر میں وکلاءکی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔تین نومبر دوہزار سات کو ملک کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف ریٹائرڈ نے ملک کے آئین کو ایک بار پھر پامال کیا اور ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو پی سی او کا حلف نہ اٹھانے پر گھروں میں نظربند کر دیاجبکہ میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔یوم سیاہ کے موقع پر صوبے بھر کی بار اسوسی ایشنز کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ ملتان،سیالکوٹ،گوجرانوالہ، مظفرگڑھ اورفیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں جنرل باڈی اجلاس منعقد کیے گئے۔اس موقع پر وکلاءرہنماوں کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ نے آمریت کا راستہ ہمیشہ کے لئے روک دیا ہے اور اگر کبھی عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو وکلاءایک مرتبہ پھر سڑکوں پر ہوں گے۔
جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اپنی آئینی حیثیت کھو چکی ہے، صوبے میں 3 ماہ قبل انتخابات کروائے جائیں۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخونزادہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عبدالمتین اخونزادہ نے کہاکہ بلوچستان اس وقت بدترین صورتحال سے دو چار ہے، بد امنی اور خانہ جنگی کی کیفیت ہے، صوبے کی موجودہ صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بلوچستان میں حکومت ناکام ہو چکی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ کی حیثیت اور کابینہ کا اجلاس بلانا بلا جواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان کے منصوبوں کے فنڈز روکنے کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے سے جاری منصوبوں، گیس رائلٹی اور این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملنے والی رقم عوامی مسائل پر خرچ ہونے کے بجائے کرپشن کی نذر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے 3ماہ قبل انتخابات کروائے جائیں اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں کی تعداد بڑھا کر 50 کی جائے تاکہ صوبے کی نمائندگی بہتر طور پر ہوسکے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر آزاد کشمیر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں کہ وزارت داخلہ کا بیان تحریک آزادی کشمیر سے غداری کے مترادف ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزارت داخلہ کا بیان سقوط ڈھاکہ سے کم نہیں،کشمیر میں اس بیان سے صف ماتم بچھ گئی ہے۔انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس بیا ن سے اعلان لا تعلقی کیا جائے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وضاحت کی جائے کہ پاکستان کی نظر میں کشمریوں کی جدو جہد،آزادی کی تحریک ہے یا بغاوت۔انہوں نے سیکٹری داخلہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو بھارت کا صوبہ قرار دینا کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے موسم سرما میں کھاد پلانٹس کو گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چارکھاد بنانے والے پلانٹس کو موسم سرما میں پچہتر ملین کیوبک فٹ گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم نے ای سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ آئندہ سال کھاد درآمد نہیں کی جائے۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران موسم سرما میں کھاد کارخانوں کو گیس نہیں ملتی تھی جس کے باعث حکومت کو عالمی مارکیٹ سے مہنگی کھاد درآمد کرکے کسانوں کو ملکی نرخوں پر کھاد فراہم کرنے کیلئے ایک سو بیس ارب روپے سبسڈی ادا کرنا پڑتی تھی۔
امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے اور دونوں صدارتی امیدوار ووٹرز کو اپنے حق میں کرنے کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں۔ سینڈی طوفان کے باعث معطل کی جانے والی امریکی صدارتی مہم ایک بار پھر زور وشور سے شروع کردی گئی ہے اور دونوں صدارتی امیدواراپنی پالیسیوں کو دوسرے سے بہتر قرار دے رہے ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدرباراک اوباما نے کولوراڈواور اوہائیو کے دورے سے اپنی مہم کا دوبارہ آغاز کیا۔ اوہائیو میں الیکشن ریلی سے خظاب کرتے ہوئے اوباما نے اپنی معاشی پالیسیوں کوانتہائی کامیاب اورموثر قرار دیا۔ ری پیبلکن امیدوار مٹ رومنی نے بھی اوہائیو میں اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباما کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران متوسط طبقہ مالی طور پر پِس چکا ہے۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر پیرس ماسٹرز انڈور ٹورنامنٹ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے جانے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جولین راجر نے برازیل کے مارسیلو میلو اور کروشیا کے مارن سلک کو شکست دی۔اس سے قبل پاکستانی اسٹار نے اپنے ڈچ پارٹنر کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں بیلاروس اور کینیڈا کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply