انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گزشتہ دنوں ٹوکیو کو اولمپک گیمز 2020ءکی میزبانی کیلئے منتخب کیا، اس خبر کے بعد ٹوکیو میں ہزاروں افراد نے جشن منایا۔اس حوالے سے ٹوکیو فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر سونیو واتابے کا انٹرویو سنتے ہیںآج کی رپورٹ میں
سونیوو”جاپانی عوام کا اب ایک ہی مقصد ہے، میرے خیال میں اولمپک گیمز کیلئے فاﺅنڈیشن کی تشکیل سے حکومت اور عوام دونوں کو فائدہ ہوگا۔ اچھا امر یہ ہے کہ اولمپک گیمز بین الاقوامی ایونٹ ہے، جس سے عوامی ذہن کشادہ ہوگا، اور اس سے معیشت بھی بہتر ہوگی، نہ صرف جاپان بلکہ ہمارے پوری دنیا سے لوگ جاپان آئیں گے”۔
سوال”کیا آپ کے خیال میں اولمپک گیمز کی میزبانی کاحصول جاپان کیلئے صحیح وقت ہے؟
سونیوو”جی ہاں کیونکہ اس وقت جاپان معاشی اور سیاسی طور پر مشکلات کا شکار ہے”۔
سوال” فوکو شیما جوہری سانحے اور 2011ءکے سونامی کے بعد آپ کے خیال میں گیمز کی میزبانی سے جاپانی عوام کو خوشی حاصل ہوگی؟
سونیوو”جی ہاں اور اس سے لوگوں میں فوکوشیما جوہری پلانٹ سے لیک ہونے والی تابکاری کا ڈر بھی کم ہوگا، یہ اس سونامی اور جوہری حادثے جیسے سانحات کے بعد جاپان دیکھنے والے سیاحوں کیلئے بھی اچھا موقع ہے”۔
سوال”آپ کے خیال میں روئیے میں کیا تبدیلی آئے گی؟ کیا ٹوکیو کے شہری ان گیمز کی حمایت کریں گے؟
سونیوو”میرے خیال میں جاپانی حکومت کافی پرعزم ہے اور وہ میڈیا کے ذریعے عوام سے کافی باتیں شیئر بھی کررہی ہے، ایک اور چیز واضح ہے کہ یہ جاپانی عوام کو اس بات کا احساس ہے کہ ہمارا مقصد ایک اور ہم سب متحد ہیں۔ میرے خیال میں سونامی اور جوہری حادثے سمیت پڑوسی ممالک سے سفارتی کشیدگی سے لوگوں میں یہ احساس بڑھا ہے”۔
سوال” جاپان میں یہ اولمپکس گیمز منعقد کرانے کا چوتھا موقع ہوگا، کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ تجربہ جاپان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا”۔
سونیوو”جی ہاں یقیناً، جاپان کو اس سے فائدہ ہوگا، اس سے ہمیں ماحولیات کے بارے میں اپنا رویہ دنیا کو دکھانے کا موقع ملے گا، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں سیکیورٹی اور سانحات سے نمٹنے کی اپنی اہلیت دکھانے کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا، یہ جاپانی عوام کیلئے بہتر مقصد ثابت ہوگا”۔
سوال”یہ مقابلے صرف سات سال دور ہیں، جو کہ بہت زیادہ وقت نہیں، کیا آپ کے خیال میں جاپان تمام انتظامات مکمل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا؟
سونیوو”مجھے اس کی فکر نہیں کہ جاپانی انتظامات کس طرح مکمل ہوگے، اصل چیلنج یہ ہے کہ جاپانی تیاریاں کس حد تک موثر ہوں گی۔ جاپانی حکومت پر اس وقت بہت قرضہ ہے، وہ کس طرح بچت کرے گی اور کس طرح معیشت کو پٹری پر واپس ڈالے گی، یہ ابھی دیکھنا باقی ہے۔ میرے خیال یہ تمام کوششیں کافی بڑا چیلنج ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ جاپان اس چیلنج پر پورا اترے گا”۔
سوال”ان مقابلوں کے حوالے سے عام جاپانی شہریوں کے روئیے پر آپ کا کیا تجزیہ ہے؟ کیا آپ کے خیال میں ہر شخص اس حوالے سے پرجوش اور حکومتی کوششوں کا حامی ہے؟
سونیوو”جی ہاں میں نے متعدد دوستوں سے بات کی ہے اور ہر ایک کو پرجوش پایا ہے۔ جاپانی عوام قدرتی آفات اور گندی سیاست کے باعث کافی پریشان ہوچکے ہیں، اسی لئے اس خبر نے ان کو خوش کردیا ہے اور جاپانی عوام اس حوالے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اولمپک گیز مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں کا نام ہے، جس سے عالمی برادری میں دوستی بڑھتی ہے جبکہ اس کی میزبانی کرنے والے ملک میں فخر کا احساس پیدا ہوتا ہے”۔