ہماری بابت

ہماری بابت

پی پی آئی ریڈیو نے مختصر عرصے میں پاکستان کے بڑے شہروں میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ ہمارے سبسکرائبرز کو جامع اور مناسب معلومات تک رسائی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

پی پی آئی ریڈیو نے مختصر عرصے میں پاکستان کے بڑے شہروں میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ ہمارے سبسکرائبرز کو جامع اور مناسب معلومات تک رسائی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

لوگوں کے اندر ریڈیو سننے کی عادت پیدا کرنے کرنے کے لئے ہمیں ابھی مزید کچھ وقت اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

کسی نشریاتی ادارے کی کامیابی کا انحصار پروگرامز کو پیش کرنے کی تیکنیک کے انداز پر ہوتا ہے، جسے اپنایا گیا ہے، تاہم پی پی آئی ریڈیو سروس سے اس کے سامعین کی پہلی اور سب سے اہم طلب علم، زبان کی بہترین استعداد اور ایسے الفاظ کا انتخاب ہے جو ایک خاص انداز گفتگو کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ساتھ رابطے کے سبب بنیں۔

چینیل کو پیش کرنے والے افراد کو ان صلاحیتوں کے حصول کے لئے تربیت اور پی پی آئی ریڈیو کی تجربہ کار پروڈکشن ٹیم کی جانب سے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

سننے والے اپنے مشوروں سے ہمیں نواز سکتے ہیں اور ایس ایم ایس، ای میلز اور خطوط کے ذریعے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پی پی آئی ریڈیو سرس کی نشریات ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

پی پی آئی ریڈیو نے اپنی باقاعدہ نشریات کا آغاز فروری 2008ءمیں کیا، ابتدائی طور پر روزانہ 4 خبرناموں سے آغاز کیا گیا ۔ یہ بلیٹین سہ پہر 3 بجے، شام 5 بجے، شام 7 بجے اور رات 9 بجے پیش کئے جاتے تھے۔

اکتوبر 2009ءسے خبرناموں کی تعداد بڑھا کر 7 اور اگلے دوماہ میں 10 کر دی گئی۔

اس کے علاوہ پی پی آئی ریڈیو نے دسمبر 2009ءمیں ہفتہ وار نیوز فیچر کا آغاز کیا، جس میں ملکی سماجی یا سیاسی معاملات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایشیا کالنگ ڈاکومینٹریز بھی 2008ءکے وسط میں متعارف کرائی گئی جو روزانہ رات 9 بجے کے خبرنامے میں شامل کی جاتی ہے۔

پی پی آئی ریڈیو نے شروع میں اپنی نیوز سروس صرف 4 سبسکرائبر کے ساتھ شروع کی۔ آج یہ تعداد 32 سبسکرائبرز تک پہنچ چکی ہے۔

ہم نے اپنا اسٹوڈیو سیٹ اپ کراچی سے شروع کیا، شروع میں کراچی میں صرف ایک اسٹوڈیو تھا جبکہ کچھ عرصے بعد اس میں ایک اور اسٹوڈیو کا اضافہ کیا گیا۔ریڈیو نیوز کے لئے مزید 2 جبکہ ٹی وی نیوز کے لئے ایک اسٹوڈیو اس وقت کراچی میں زیرتعمیر ہے۔

اس کے علاوہ 2 اسٹوڈیوز اسلام آباد میں تشکیل دیئے گئے ہیں، جبکہ پی پی آئی ریڈیو کی تربیتی ورکشاپس بھی ان اسٹوڈیوز میں منعقد کی جاتی ہیں۔

آغاز
ہم 10 نیوز بلیٹینز روزانہ پیش کر رہے ہیں۔

ملک کے سماجی یا سیاسی مسائل کے حوالے سے ایک تفصیلی فیچر یا رپورٹ پیش کی جاتی ہیں۔

پی پی آئی ریڈیو کے زیرتحت تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اہم مواقعوں یا واقعات کی تفصیلی معلومات کے لئے خصوصی رپورٹس پیش کی جاتی ہیں۔

ایشیائی اور مشرق بعید ممالک کے امور پر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔

نیوز بلیٹنز، خصوصی رپورٹس اور فیچرز کی آڈیو نشریات تک دنیا کے کسی بھی حصے سے کسی بھی وقت رسائی ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

burberry pas cher burberry soldes longchamp pas cher longchamp pas cher polo ralph lauren pas cher nike tn pas cher nike tn nike tn pas cher air max 90 pas cher air max pas cher roshe run pas cher nike huarache pas cher nike tn pas cher louboutin pas cher louboutin soldes mbt pas cher mbt pas cher hermes pas cher hollister pas cher hollister paris herve leger pas cher michael kors pas cher remy hair extensions clip in hair extensions mbt outlet vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher ralph lauren pas cher