Philippines Eco-Priest wins Global Award ) فلپائنی ماحولیات پسند پادری کیلئے عالمی اعزاز

[ 0 ] April 25, 2012

(Philippines Goldman winner) فلپائن کا گولڈمین ایوارڈ ونر

 

فلپائن سے تعلق رکھنے والے پادری Edwin Gariguez بڑی کان کن کمپنیوں کیخلاف جدوجہد کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، اور حال ہی میں انہیں ان کی خدمات پر ایک عالمی اعزاز Goldman Environmental Prizeسے بھی نوازا گیا۔

2009ءمیں پادری Edwin Gariguez نے Mangyan قبائل کے افراد، کاشتکاروں اور مذہبی رہنماﺅں کے ہمراہ فلپائنی دارالحکومت منیلا میں بھوک ہڑتال شروع کی، جو گیارہ روز تک جاری رہی۔ یہ لوگ حکومت کی جانب سے Mindoro نامی جریزے پر ناروے کی کان کن کمپنی کو زمین دینے کے فیصلے پر احتجاج کررہے تھے۔ حکومت نے اس کمپنی کو ماحولیاتی سرٹیفکیٹ بھی دیدیا تھا۔ یہ کمپنی اس جزیرے کی گیارہ ہزار ایکڑ زمین پر nickel نامی دھات کو نکالنے کا کام کرنا چاہتی تھی، اور اس منصوبے کو Mindoro Nickel Project کا نام دیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق Mindoro میں اس دھات کے ذخائر دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔پادری Edwin کا کہنا ہے کہ احتجاج بہت مشکل تھا

 (male) Edwin “ہم نے پچیس افراد کے ہمراہ بھوک ہڑتال شروع کی اور جب احتجاج ختم ہوا تو ہم صرف آٹھ لوگ باقی رہ گئے تھے، جسکی وجہ یہ تھی کہ دیگر افراد میں سے کچھ بھوک ہڑتال کے سبب ہسپتال پہنچ گئے، جبکہ کچھ ہمت ہار گئے، تاہم ہم آٹھ افراد نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا”۔

فلپائنی حکومت نے اس کمپنی کو 2002ءمیں بھی کام کرنے کا اجازت نامہ دیا، حالانکہ اس وقت Mindoro کی حکومت نے وہاں بڑے پیمانے پر کان کنی پر ایک آرڈنینس کے تحت پابندی عائد کررکھی تھی۔ ماہرین ماحولیات کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں Mangyan قبیلے کے بیس ہزار سے زائد افراد ر ہائش پذیر ہیں اور یہاں کان کنی سے انہیں بے گھر ہونا پڑے گاجبکہ اس منصوبے سے چالیس ہزار ایکڑ زرعی زمین کیلئے آبپاشی کا نظام بھی متاثر ہوگا، واضح رہے کہ اس جزیرے کو فلپائن کا فوڈ باسکٹ کہا جاتا ہے۔ اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے فادر Edwin نے سول سوسائٹی، گرجا گھروں اور جزیرے کی مقامی حکومت کے ساتھ ملکر ایک اتحاد تشکیل دیا، تاکہ کان کنی کے منصوبے کی مخالفت کی جاسکے۔ Mangyan قبیلے کی رہنماءLibrada Isidro بھی Edwin کی بھوک ہڑتال میں شریک ہوئی تھیں۔

 (Female) Librada Isidro “اس منصوبے سے ہماری زمین تباہ ہوجائے گی، یہاں سبزے کی جگہ صرف ریت اور مٹی ہی باقی رہ جائے گی۔ مجھے اس کمپنی کی ٹیکنالوجی پر بھروسہ نہیں۔ ہم کسی کو اپنی زمین پر کام نہیں کرنے دیں گے کیونکہ ہم اسے بہت مقدس مانتے ہیں”۔

اس بھوک ہڑتال نے محکمہ ماحولیات اور قدرتی وسائل کو اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ پادری Edwin اس بارے میں بتا رہے ہیں۔

 (male) edwin “ہماری بھوک ہڑتال کے 11 ویںروز محکمہ ماحولیات کے سیکرٹری نے مذاکرات کے بعد عارضی طور پر ماحولیاتی سرٹیفکیٹ معطل کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سرٹیفکیٹ کے بغیر کمپنی اپنا کام شروع نہیں کرسکتی، اب یہ منصوبہ عارضی طور پر معطل ہے اور یہ صرف میری نہیں بلکہ ہم سب کی بھوک ہڑتال سے ملنے والی کامیابی ہے”۔

Edwin کا کہنا ہے کہ یہ Mindoro جزیرے کے ہر رہائشی کی فتح ہے۔

 (male) edwin “ہم نے ایک اچھا پیغام موجودہ حکومت خصوصاً اپنے صدر تک پہنچایا ہے کہ انہیں ماضی کی پالیسیوں کے تحت کان کنی کو فروغ دینے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ انہیں ماحولیات کے تحفظ کیلئے مناسب پالیسی مرتب کرنا ہوگی”۔

فلپائن اپنی قومی پالیسی کے تحت کان کنی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حمایت کرتا ہے، اور یہ چیز ماحولیاتی نظام کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ پادری Edwin ، ایک گروپ National Secretariat for Social Action کے ایگزیکٹو سیکرٹری ہیں، اس عہدے کے تحت انھوں نے قومی سطح پر کان کنی کے منصوبوں کو التواءمیں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کے مطالبے کو تقویت اس وقت ملی جب فلپائن میں ہونیوالی عالمی کان کن کانفرنس میں بھی یہی مطالبہ کیا گیا۔ اس کانفرنس میں 1995ءکے کان کن ایکٹ کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، جبکہ مقامی حکومت نے متعدد آرڈنینسز کے ذریعے بہت سے علاقوں میں کان کنی پر پابندی عائد کردی ہے۔

 (male) Edwin “میں نے ہمیشہ وہ کیا جسے میں نے بہتر سمجھا، اس طرح کے احتجاج کے دوران آپ رک نہیں سکتے، بلکہ جدوجہد جاری رکھتے ہیں تاکہ اگلے مرحلے میں بھی کامیابی آپ کے قدم چوم سکے۔کسی مہم کے لئے اچھی چیز یہ ہوتی ہے کہ آپ اپنے مقدمے کو جیت سکیں، اس سے آپ کو لوگوں کی حمایت ملتی ہے یا آپ انہیں احتجاج کیلئے تیار کرسکتے ہیں”۔

مگر Mindoroجزیرے میں معطلی کے باوجود Nickel منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں ناروے کی کمپنی Intex نے چین کی تعمیراتی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے، تاکہ علاقے میں منصوبے پر کام شروع کیا جاسکے، ناروے کی کمپنی کو توقع ہے کہ 2015ءتک nickel کی پیداوار شروع ہوسکے گی۔ دوسری جانب Mindoro کے گورنر نے پولیس اور فوجی اہلکاروں کو کمپنی کی گاڑیاں قبضے میں لیکر کان کنی کا کام روکنے کی ہدایت کردی ہے، اس صورتحال پر پادری Edwinکا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا۔

 (male) Edwin “ہماری مہم کے دوران ہماری کوشش یہ ہے کہ اس میں نئے خون کو شامل کیا جائے، ہمیں اس مہم میں شدت لانے کے لئے لوگوں کی دوسری صف کی ضرورت ہے”۔

انکا ارادہ ہے کہ وہ عالمی اعزاز کے ساتھ ملنے والے ڈیڑھ لاکھ ڈالر نوجوانوں کو اسکالر شپ فراہم کرنے کیلئے استعمال کریں۔

 (male) Edwin “مجھے نوجوانوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نوجوان پرجوش ہوتے ہیں اور وہ نئے نظریات کے حامل ہوتے ہیں۔ نوجوانی ہماری زندگی کا وہ دور ہوتا ہے جب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب کچھ کرسکتے ہیں، مجھے توقع ہے کہ نوجوانوں کے اسکالر شپ پروگرام سے وہ زندگی کے بارے میں تجربات حاصل کرسکیں گے”۔


Category: Asia Calling | ایشیا کالنگ, Environment

Leave a Reply

burberry pas cher burberry soldes longchamp pas cher longchamp pas cher polo ralph lauren pas cher nike tn pas cher nike tn nike tn pas cher air max 90 pas cher air max pas cher roshe run pas cher nike huarache pas cher nike tn pas cher louboutin pas cher louboutin soldes mbt pas cher mbt pas cher hermes pas cher hollister pas cher hollister paris herve leger pas cher michael kors pas cher remy hair extensions clip in hair extensions mbt outlet vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher vanessa bruno pas cher ralph lauren pas cher