India’s First All Women Bank – بھارت کا پہلا ویمن بینک

بھارت میں حال ہی میں پہلا قومی خواتین بینک قائم کیا گیا ہے، اس بینک کی شاخیں ملک بھر میں کھولی گئی ہیں اور یہاں صرف خواتین ہی کو ملازمتیں دی جارہی ہیں۔ اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ

بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں وزیراعظم من موہن سنگھ گابھارتیہ مہیلا بنک کا افتتاح کررہے ہیں، حکومت نے خواتین کے اس پہلے بینک کے افتتاح کی اس تقریب کیلئے اندرا گاندھی کے جائے پیدائش کو منتخب کیا۔اندرا گاندھی بھارت کی پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیراعظم ہیں۔

من موہن سنگھ”میں پراعتماد ہوں کہ یہ ہمارے معاشرے کے نچلے طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے فائدہ مند اقدام چابت ہوگا، درحقیقت یہ خواتین کی بہبود کیلئے قائم کیا گیا ہے اور اس سے خواتین کو چیلنجنگ ٹاسک کرنے کیلئے مواقع ملیں گے”۔

خواتین بینک کا خیال گزشتہ سال نئی دہلی میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد عوامی اشتعال پر سامنے آیا۔ وزیر خزانہ پی چدم برم اس بینک کی ضرورت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

چدم برم”بھارت کی صرف چھبیس فیصد خواتین نے بینک اکاﺅنٹ کھلوا رکھا ہے، جبکہ صرف چار سرکاری بینکوں اور کچھ نجی بینکوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے، تو اسی بات کا نتیجہ ہے کہ اچھے ارادے کے باوجود خواتین کے حوالے سے تعصب برتا جاتا ہے، فی کس آمدنی کے حساب سے خواتین مردوں کے مقابلے میں اسی فیصد پیچھے ہیں، ان حالات میں ایسے بینک کی ضرورت تھی جو خواتین کی خدمت کرسکے”۔

بینک کا عملہ جیسے ششما اپنی نئی ملازمت کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔

ششما”ہم خواتین کیلئے خصوصی اسکیمیں متعارف کرائیں گے، خواتین اپنا بینک اکاﺅنٹ بغیر کسی بیلنس کے بھی کھلوا سکیں گی، انہیں بینک کی جانب سے کئی شعبوں میں رعایت دی جائے گی، مجھے یقین ہے کہ خواتین اس تجربے سے کافی فائدہ اٹھائیں گی”۔

مگر ماہرین معاشیات جیسے میتھلی بھسنارماتھ اس خیال سے زیادہ متاثر نظر نہیں آتیں۔

یتھیلی”دیہی علاقوں میں متعدد خواتین مردوں کے عملے والے بینکوں میں جانے سے ہچکچاتی ہیں، اس بینک سے انہیں کچھ آزادی کا احساس ہوگا، مگر میرے خیال تو تمام بینکوں کی خواتین کی شاخیں کھولی جانی چاہئے، اس سے حکومت کو خواتین کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے میں زیادہ مدد ملے گی، اس سے تعلیمی شعبے میں انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اور ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یعنی ٹوائلٹ پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی”۔

اس وقت اس ویمن بینک کی چھ شاخیں کام کررہی ہیں جو کہ تمام بڑے شہروں میں ہیں، حکومت ملک بھر میں اس کی شاخیں کھولنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، مگر اس کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ منوہر منوج ہندی جریدے اکانومی انڈیاکے ایڈیٹر ہیں۔

منوج”اب اس بینک کے مقاصد کے حصول کا انحصار ہماری سنجیدگی اور خلوص پر ہے، اس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ یہ کتنی جلد دیہی علاقوں میں پہنچتا ہے جہاں اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے”۔