(General Sarmiento, Woman in the Filipino ranks) خواتین کی پہلی اعلی ترین پولیس اہلکار

فلپائن جنسی مساوات کے لحاظ سے خطے کے دیگر ممالک سے بہتر سمجھا جاتا ہے، مگر بہت کم تعداد میں فلپائنی خواتین کو پارلیمنٹ، سرکاری دفاتر یا سیکیورٹی اداروں میں اہم عہدے حاصل ہیں۔ تاہم پولیس میں شامل ایک خاتون نے اس تصور کو چکنا چور کردیا ہے۔

دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران سادہ لباس پہنے ایک ہنستی مسکراتی خاتون دفتر میں داخل ہوئیں۔یہ خاتون فلپائنی پولیس کی ڈائریکٹر ہیں، تاہم جب تک وہ وردی نہ پہن لے کوئی اس بات کا اندازہ نہیں کرسکتا۔ Lina Sarmiento نامی پولیس ڈائریکٹر فلپائن کی پہلی two-star خاتون اہلکار ہیں۔انہیں two-star کا عہدہ گزشتہ ماہ ہی ملا ہے۔

 (female) Lina “میں نے اکیس سال کی عمر میں پولیس کی ملازمت اختیار کی، میں نے ملازمت کے دوران اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جب میں نے تعلیم مکمل کی تو مجھے ملازمت کی ضرورت تھی، تاہم میں کوئی عام کام نہیں کرنا چاہتی تھی، پھر مجھے معلوم ہوا کہ فلپائنی پولیس کو chemist کی ضرورت ہے، جس پر میں نے کوشش کی اور مجھے ملازمت پر رکھ لیا گیا۔اب میں chemist کے ساتھ ساتھ پولیس افسر کی حیثیت سے بھی کام کررہی ہوں”۔

فلپائنی پولیس کے اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار ہے، تاہم ان میں خواتین صرف گیارہ ہزار ہیں۔Lina طویل عرصے تک دفتر میں مردوں کے غلبے والے ماحول میں کام کرتی رہیں، تاہم اپنی بہترین صلاحیتوں سے انھوں نے منشیات اور انسانی حقوق کے سخت کیسز کو حل کیا۔ Linaکا ماننا ہے کہ انکی ترقی فلپائنی خواتین کی فتح ہے، تاہم انکا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے ان کے ساتھ مختلف رویہ اختیار کیا جائے۔

 (female) Lina “اگر مرد کئی کلومیٹر تک دوڑ سکتے ہیں تو میں بھی ایسا کرسکتی ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ مجھے کسی خصوصی سلوک کی ضرورت نہیں، اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ مرد سوچتے ہیں کہ یہ خاتون کام میں زیادہ سنجیدہ نہیں”۔

انکا کہنا ہے کہ خواتین کیلئے مردوں کی طرح جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنا زیادہ مشکل کام نہیں۔

 (female) Lina “پولیس کے کام کیلئے بازوں کے مسلز کی بجائے ذہن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میدان میں خواتین مردوں کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ یہی بات میں اپنی ساتھی خواتین کو بھی بتاتی ہوں”۔

Generoso Cerbo Jr پولیس ترجمان ہیں، وہ Lina کی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

” Lina (male) Generoso Cerbo Jr کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے لئے جانا جاتا ہے۔ Lina کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہر وقت اپنی ذات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔وہ انتہائی تربیت یافتہ ہیں، وہ پولیس اور مختلف برادریوں کے درمیان مضبوط تعلق قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، اپنے وسیع تجربے کے باعث وہ اپنے کام کو کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہیں”۔

Lina اپنی کامیابیوں کیلئے اپنے خاندان کی شکرگزار ہیں، جن کے باعث وہ گھر سے باہر نکل کر اپنی صلاحیتوں کو منواسکیں۔Lina اپنے عہدے کے بارے میں اپنے شوہر کے خیالات بتارہی ہیں۔

 (female) Lina “اگر میں اپنے شوہر سے اپنے ذمہ داریوں کے حوالے سے پوچھوں تو مجھے نہیں معلوم کہ وہ مجھے کامیاب قرار دیں گے یا نہیں، تاہم وہ میری ترقی پر بہت خوش ہیں، وہ گھر کے کاموں کیلئے میری بہت مدد کرتے ہیں اور بچوں کا خیال بھی رکھتے ہیں”۔

Lina کا کہنا ہے کہ صبر اور لوگوں کی بات سننے کی صلاحیت ان کے کام میں مددگار ثابت ہوئی ہے، تاہم انکا یہ بھی کہنا ہے کہ جنسی امتیاز کے خاتمے کیلئے اس سے زیادہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔

 (female) Lina “جنسی امتیاز کے خاتمے کے پروگرامز کے ذریعے مستقبل میں زیادہ سے زیادہ خواتین سرکاری یا نجی اداروں میں اہم عہدوں پر کام کرسکے گیں۔ہم نے فلپائن نیشنل پولیس اکیڈمی اور فلپائن ملٹری اکیڈمی میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، زیادہ سے زیادہ خواتین کو اپنی پسند کے کیرئیر کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے۔ہم سے پہلے کام کرنے والی خواتین اور معاشرے ہم جیسی خواتین کیلئے جگہ بنانے والوں کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں”۔

Lina ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہشمند ہیں۔

 (female) Lina “میں فارم میں قیام کرنا اور وہاں اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنا پسند کروں گی۔ میرے پوتے پوتیاں بہت ذہین ہیں، ان سے بات کرنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے”۔

سوال”آپ انہیں کیا سیکھاتی ہیں؟

 (female) Lina “میں انہیں سیکھاتی ہوں کہ نظم وضبط کے ذریعے وقت کو کس طرح کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔ میں انہیں گھر کے باہر کھیلنے کیلئے لے جاتی ہوں تاکہ وہ موجودہ ٹیکنالوجی کے دیوانے نہ ہوجائیں، جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہے کہ آج کے بچے جدید ٹیکنالوجی کے کس حد تک شیدائی ہیں”۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *