Female news Anchor خواتین نیو ز کا سٹر

ُ
وہ وقت گزر گیا جب عورت چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو کر ہمت ہار جاتی تھیں۔آج کی عورت ایک مظبوط عورت ہے،چاہے کتنی ہی بڑی ذمہ داری ہو ،وہ اس کو بخوبی سر انجام دیتی ہے۔آج کی عورت پر اعتماد ہے،جس کی مثالیں اس معاشرے میں ہر جگہ ،ہر شعبے میں نظر آئیں گی۔انہی شعبہ جات میں سے ایک نیوز اینکراور نیوز کاسٹر کا ہے۔ہر روز تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہنے کے لئے باقاعدگی سے خبرین دیکھنا بہت ضروری ہو چکا ہے،اس شعبے میں خواتین کافی بااعتماد ہو چکی ہیں،
اس شعبے میں پڑھی لکھی،سمجھدار اور اچھے گھرانوں کی لڑکیاں جوق در جوق شامل ہو رہی ہیں،رابعہ انعم ایک مشہور و معروف نیوز چینل پر خبروں کے شعبے میں نیوز کاسٹر ہیں،اس شعبے کا انتخاب انہوں نے کیوں کیا اور کیا اس شعبے کا انتخاب کرنے کے لئے کن کن چیزوں پر عبور ہونا چاہئے ،اس بارے میں ان کا کہنا ہے،
بتول راجپوت کے مطابق نیوز اینکر یا نیوز کاسٹر کے شعبے میں خواتین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،وہ کیا مشکلات ہیں جن کا خواتین کو یہاں سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے ازالے کے لئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں اس بارے میں بتول راجپوت بتاتی ہیں ۔
بتول راجپوت کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوز اینکرنگ کے شعبے میں خواتین کی شرکت بہت کم ہے جبکہ نیوز کاسٹر کے شعبے میں خواتین زیادہ نظر آتی ہیں ،جبکہ نئی آ نیوالی خوا تین کو بھی آ گے نہیں آ نے دیا جا رہا اس کی وجوہات وہ کچھ اس طرح بیان کر رہی ہیں،
جرنلزم کے شعبے کو خواتین کے لئے عموما اچھا نہیں سمجھا جاتا ،بطور کیرئیر اس شعبے کا انتخاب کرنا چاہئے یا نہیں اس بارے میں بتول راجپوت کہتی ہیں،
جبکہ رابعہ انعم کا کہنا ہے کہ اگر عورت مظبوط ،باہمت اور پر اعتماد ہو تو کسی کو بھی اس کو ہراساں کرنے کی ہمت نہیں ہوتی،لہٰذہ خواتین کو اس شعبے کا انتخاب بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کرنا چاہئے،
خواتین دن بہ دن نیوز کے شعبے میں آگے سے آگے بڑھتی جا رہی ہیں ،لیکن اس شعبے میں صرف خوبصورتی کو ہی اہلیت کا میعار نہ ٹھہراےا جائے بلکہ بہترین صلاحیتوں اور زبان و بیان پر عبور رکھنے والی خواتین کو بھی آگے لایا جانا چاہئے ،اور اس شعبے میں موجود خواتین کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ دنیا بھر میںایک بار پھر پاکستان کا ایک اچھے اور پر امن ملک کا تاثر ابھر سکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *