جنوبی کورین گلوکار PSY اپنے مقبول گانے گنگنم اسٹائل کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ہوچکے ہیں، گزشتہ دنوں انہیں ملائیشیاءکی حکمران جماعت نے اپنی ایک تقریب میں شرکت کیلئے منعقد کیا، تاکہ لوگوں کے ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔
پیننگ اسلینڈ” میں یہ نئے قمری سال کے آغاز کے بعد دوسرا دن ہے، روایتی طور پر اس روز لوگ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں جاتے ہیں۔
مگر اس صبح ہزاروں افراد Han Chiang College کے سامنے جمع ہوچکے ہیں۔
یہ تو بالکل واضح ہے کہ یہ لوگ رشتے داروں یا دوستوں کی طرف جانے کی بجائے یہاں کیوں جمع ہوگئے ہیں۔
پی ایس وائے نے اپنے گانے گنگنم اسٹائل پر ایک نہیں دو بار ہجوم کیساتھ پرفارم کیا۔
اطلاعات ہیں کہ PSY کی یہ مختصر شرکت تقریب کی انتظامیہ کو دس لاکھ ڈالرز کی پڑی، تاہم وزیراعظم نجیب رزاق کا کہنا ہے کہ ایک نجی کمپنی نے اس تقریب کا خرچہ اٹھایا اور عوام کا ایک پیسہ بھی اس تقریب پر ضائع نہیں کیا گیا۔PSYکی پرفارمنس کے بعد ہم نے دو نوجوانوں سے بات کی۔ مے لِم” ہم نے شدید گرمی میں بہت دیر تک اس ایک گانے کا انتظار کیا۔یہ انمول گیت ہے جس کا موازنہ پیسوں سے نہیں کیا جاسکتا”۔
گُولِنگسُوئی” میں اس گانے کو اس سے پہلے بھی متعدد بار سن چکا ہوں۔ اس نے یہاں یہی ایک گانے دو بار گایا، اسے مزید گیت بھی گانے چاہئے تھے، آپ دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اب رکنے کی بجائے یہاں سے جارہے ہیں”۔
پال چیﺅ،اس تقریب کیلئے قائم Barisan Nasional آرگنائزنگ کمیٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
پال “ یہ کوئی سیاسی اقدام نہیں، اس صوبے میں چینی افراد کو اکثریت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس موقع پر ہر عمر اور نسل کے لوگوں کو تقریب میں مدعو کیا۔ PSY دنیا بھر میں مقبول ہے، ہم جانتے ہیں کہ وہ امریکی صدر اوبامہ سے مل چکے ہیں، جبکہ ان کی ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ہوچکی ہے، ہم انہیں خیرسگالی کا سفیر سمجھتے ہیں”۔
حکمران اتحاد Barisan Nasional کو 2008ءکے انتخابات میں پانچ ریاستوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، ان میں سے ایک Penang بھی تھی۔ اب لگتا ہے کہ Barisan Nasional، PSY کو جلد ہونے والے انتخابات کے دوران نوجوان ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے۔
پال ” میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ PSY کی وجہ سے ہمیں مدد ملی تو میں اس کا شکرگزار ہوں گا۔ آج PSY نے Barisan Nasional کو خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، اس ریاست کے ووٹرز اسمارٹ ووٹرز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ووٹرز اس بات کو سمجھیں کہ ان کا خیال رکھنے والا کون ہے اور اس ریاست کو ترقی کون دے سکتا ہے”۔
تاہم Monash University کے پروفیسر James Chin کا کہنا ہے کہ PSY، حکمران جماعت کا Penang میں انتخابی مہم کیلئے پبلسٹی اسٹنٹ تھا۔ انکا ماننا ہے کہ جنوبی کورین اسٹار کی آمد کا ووٹرز کی رائے پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ Vinodini Subramaniam نے حال ہی میں اپنا ووٹ رجسٹر کرایا ہے۔
سوال”کیا آپ یہاں صرف PSY کو دیکھنے آئی ہیں؟ ونودِنی “ جی ہاں میں جنوبی کورین اسٹار کو لائیو دیکھنے آئی ہوں اور میں بہت خوش ہوں، تاہم مجھے لگتا ہے کہ اسے زیادہ دیر تک اپنے فن کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا”۔
سوال”یہاں آنے سے پہلے آپ نے اپنا ووٹ کسی کو دینے کا فیصلہ کیا تھا؟ ونودِنی “ جی ہاں”۔
سوال”یہاں آنے کے بعد بھی آپ اپنی پسند کے ہی امیدوار کو ووٹ دیں گی؟ ونودِنی “ جی ہاں میں نے اپنا فیصلہ کرلیا ہے”۔
سوال”اس کا مطلب ہے کہ اس تقریب سے آپ کا ذہن تبدیل نہیں ہوا؟ ونودِنی “ جی نہیں میرا ذہن تبدیل نہیں ہوا ہے”۔