India’s Google Boyبھارتی گوگل بوائے

ایک پانچ سالہ بھارتی بچے کو حیرت انگیز یاداشت پر گوگل بوائے کا خطاب مقامی میڈیا نے دیا ہے، اس وقت جبکہ اس کے ساتھی بچے ابھی لکھنے اور پڑھنے کے ابتدائی اسباق پڑھ رہے ہیں، وہیںکوٹلیا پنڈت جغرافیہ، فی کس آمدنی، جی ڈی پی اور عالمی سیاست کے انتہائی پیچیدہ سوالات کے جوابات دیتا ہے۔اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ

ایس ڈی ہیرٹ ماڈرن اسکول میں صبح کی اسمبلی میںکوٹلیا دیگر بچوں کے مقابلے میں نمایاں نظر آرہا ہے۔

وہ تاریخی سنسکرت ادب کے ایک مضمون کا مشکل حصہ پڑھ رہا ہے۔

کوٹلیا ہمیں اپنی کلاس میں لے گیا، جہاں ہمیں اس سے چند سوالات کرنے کا موقع مل گیا۔
رپورٹر”بھارت کی آبادی کتنی ہے؟
کوٹلیا”آج یہ آبادی ایک ارب ستائیس کروڑ ہے، مگر 2011ءکی مردم شماری کے مطابق یہاں ایک ارب اکیس کروڑ افراد رہائش پذیر ہیں”۔
رپورٹر”بھارت میں دیہات کی تعداد کتنی ہے؟
کوٹلیا” 638596 “۔
رپورٹر”کس انسان نے سب سے پہلے چاند پر قدم رکھنے کا اعزاز حاصل کیا؟
کوٹلیا”نیل آرمسٹرنگ”۔
رپورٹر”امریکہ کا دارالحکومت کونسا ہے؟
کوٹلیا”امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی ہے”۔
اسی طرح کوٹلیا ہمارے تمام سوالات کے جوابات بغیر کسی غلطی کے دیئے،کوٹلیا کا آئی کیو لیول ڈیڑھ سو ہے جو کہ ماہرین کے مطابق آئن اسٹائن کے برابر ہے۔ اس کی والدہ سنیتا شرما بھی اسکول میں پڑھاتی ہیں، انکا کہنا ہے کہ میرا بیٹے کی یاداشت حیرت انگیز ہے۔
سنیتا”وہ ہر چیز کو یاد رکھتا ہے، اس کا زہن اور جسم ہمیشہ مستعد رہتے ہیں، وہ صرف نیند کے دوران ہی آرام کرتا ہے، ورنہ سارا دن متحرک رہتا ہے”۔
اس کی استاد سریا کا کہنا ہے کہ وہ دیگر طالبعلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ نمایاں ہے۔
سریتا”وہ بہت مختلف اور انتہائی ذہین دماغ کا مالک ہے، ہم اس کے ہر سوال کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں، اگر ہمیں معلوم نہیں ہوتا تو ہم انٹرنیٹ سے مدد لیتے ہیں، جب وہ ایک بار کسی جواب سے مطمئن ہوجاتا ہے تو پھر وہ اسے کبھی نہیں بھولتا”۔

ڈیو سینچری پبلک اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر وندنا گپتا نے بیس میل کا فاصلہ طے کرکے گوگل بوائے کو اپنے اسکول
میں تقریر کرنے کی دعوت دی۔
ڈاکٹر وندنا گپتا”میرے اسکول کے طالبعلم کوٹلیاسے ملنے کیلئے نہایت پرجوش ہیں، کیونکہ وہ اس کی ذہانت کے بارے میں بہت کچھ سن چکے ہیں۔ وہ بہت چھوٹا ہے مگر اسے سب کچھ معلوم ہے جوکہ حیرت انگیز ہے”۔
کوٹلیاکے والد ستیش شرما اسکول پرنسپل ہیں، وہ اپنے بیٹے کو آزمانا پسند کرتے ہیں، اس بار وہ انڈونیشیا سے متعلق سوالات کررہے ہیں۔
ستیش”یہ انڈونیشیاءسے تعلق رکھتا ہے، انڈونیشیاءکہاں ہے؟
کوٹلیا”وہ ملائیشیاءاور سنگاپور کے گرد گھرا ہوا ہے”۔
ستیش”ٹھیک ہے، اب بتاﺅ کہ انڈونیشیاءکا دارالحکومت کونسا ہے؟
کوٹلیا”جکارتہ انڈونیشیاءکے دارالحکومت ہے”۔
ستیش”انڈونیشیاءکے اہم جزائر کونسے ہیں؟
کوٹلیا”بورنیا،جاوا اورسماٹرا، تاہم جاواچھوٹا ہے”۔
ستیش شرما کو اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے۔
ستیش”والدین صرف اپنے بچوں کی نگہداشت کرتے ہیں، بچوں کا تعلق ملک سے ہوتا ہے، ہم اس کے تمام سوالات کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں نظرانداز نہیں کرتے”۔
اپنی عمر کے دیگر لڑکوں کی طرح کوٹلیا بھی رقص، فلموں اور کرکٹ کھیلنا پسند کرتا ہے۔

تاہم حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں معروف بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کیساتھ آکر کوٹلیا کو ملک گیر شہرت حاصل ہوگئی ہے۔