Working Women Rally in Karachi خواتین کی ریلی

خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکراچی میں خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا،ویمن ورکرز ریلی کا مقصد عالمی یوم نسواں کے تاریخی موقع پرخواتین کو اُنکے حقوق سے آگاہ کرنا اورمعاشرے میں جائز مقام کے حصول کیلئے خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔
ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن، لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جانب سے نکالی گئی ریلی کا آغاز ریگل چوک سے ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے ریگل چوک سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا،ویمن ورکرز ریلی میں خواتین نے ہاتھوں میں سرخ رنگ کے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے مطالبات درج تھے۔
ٓریلی کی شرکاءنے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین کے نفاذ پر زور دیا اُنکا کہنا تھا کہ آج کے دن خواتین یہ عہد کرتی ہیں کہ وہ معاشرے میں خواتین کے استحصال کیلئے رائج فرسودہ رسوم و رواج اور منفی قوانین کے خاتمے تک ہر صورت سرگرم عمل رہیں گی۔
ویمن ورکرز ریلی میں شریک ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کراچی کی چیئر پرسن خیر النساءکا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گزشتہ17سالوں سے خدمات انجام دے رہی ہیں لیکن نہ تو انھیں تنخواہیں وقت پر جاری کی جاتی ہیں اور نہ ہی انھیں مستقل کیا جاتا ہے۔
ہوم بیسڈ ورکرز فیڈریشن کی آرگنائزر شہلا کا کہنا ہے کہ گھریلو سطح پر روزگار کیلئے مصروف عمل خواتین ورکرز کیلئے نہ تو آواز بلند کی جاتی ہے اور نہ ہی انھیں مناسب اُجرت دی جاتی ہے، جبکہ فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کو زیادہ معاوضوں کے ساتھ ساتھ طبّی سہولیات بھی فراہم کی جانی چاہئیں:
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جہاںدنیا بھر کی خواتین کو بھر پور حقوق ، مراعات اور سہولیات دینے کی بات کی جاتی ہے، وہیںمڈل اور لوئر کلاس سے تعلق رکھنے والی
خواتین کے حالات زندگی پر بھی غور کیا جانا چاہئے ،جو مزدوروں کی طرح محنت و مشقت کرتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *