Unemployement for Women خواتین کیلئے معاشی مواقعوں کی کمی

کوئی بھی قوم جو جو دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے ترقی اور کامیابی کی چوٹیوں کو سر کرنا چاہتی ہو ،اس وقت تک اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتی جب تک خواتین کو ملکی ترقی میں حصے دار نہ بناےا جائے،وطن عزیز کے حوالے سے بھی ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کا جائزہ لیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین ترقی کی دوڑ میںآج بھی بہت پیچھے ہیں۔ ماریہ ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ میں بطور رضاکار خدمات سر انجام دے رہی ہیں،ماریہ کے مطابق خواتین کے لئے ملازمت کے مواقع یہاں بہت کم ہیں ،
صوبہءسندھ کے اس سال منظور ہونے والے بجٹ میں خواتین کے لئے ملازمت کا25 فیصد کوٹہ مقرر کیا گےا ہے جو کہ ایک نہایت احسن اقدام ہے،رکن صوبائی اسمبلی ماروی راشدی سندھ میں خواتین کو ملازمت کے لئے دئے جانے والے کوٹ کے حوالے سے کہتی ہیں کہ اس سے خواتین کو روزگار اور ملازمت کے بہتر مواقع دستیاب ہونگے،
اگرچہ خواتین کے لئے اب بھی ملازمتوں کے مواقع کم ہیں لیکن اس کے باوجود خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں ،اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی ماروی راشدی کا کہنا ہے،
خواتین کے لئے ملازمتوں کے موقع بڑھانے کے لئے متعدد اٹھوس قدامات کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کی ماریہ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں،
اللہ تعالیٰ نے عورت کو صنف نازک بناےا ضرور بناےا ہے لیکن تاریخ نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وقت پڑنے پر ایک عورت فولاد سے زیادہ مظبوط ہو جاتی ہے،اگر وہ اپنے حالات بدلنے کی ٹھان لے تو کوئی بھی مشکل اور کیسے بھی حالات اس کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے.اگر ہمارے معاشرے میں عورت کو ملازمت کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں تو عورت نہ صرف اپنے گھر کے معاشی حالات سدھار سکتی ہے بلکہ معاشرے کے معاشی مسائل حل ہونے میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *