کہا جاتا ہے کہ سونا خواتین کی کمزوری ہے ،پرانے زمانے کی خواتین سونے کے زیورات برے وقت کیلئے بچا کر رکھتی تھیں،لیکن فی زمانہ جہاں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کیا ہے وہیں سونا بھی لوگوں کی پہنچ سے بہت دور ہو چکا ہے،خصوصاً والدین کیلئے یہ معاشی اور سماجی مسئلہ بنتا جا رہا ہے کہ شادی بیاہ کے موقعے پر خاص طور پر لڑکیوں کی شادی میں خالص سونے کے زیورات دینا نہ صرف انتہائی مشکل ہوچکا ہے بلکہ معمولی کوالٹی کا عام سا لاکٹ چین سیٹ بھی لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہے۔خاتون خانہ مسز نادرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس پندرہ سالوں میں سونے کی قیمت میں زمین وآسمان کا فرق آ چکا ہے:
مسز نادرہ کا کہنا ہے کہ جہاں دیگر اشیاءکی بڑھتی قیمتوں نے مڈل کلاس کی زندگی کو خاصا مشکل بنا دیا ہے وہیں سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں سے بھی سب سے زیادہ مڈل کلاس یا سفید پوش طبقہ ہی متاثر ہو رہا ہے:
اس بارے میں ہم نے آل سندھ صراف ٰینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے صدرالحاج ہارون رشید چاند عرف بابائے گولڈ سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ سونا خریدنے کے مقابلے میں پرانے زیورات دے کر اُسی قیمت میں نئے زیورات بنوانے یا خاندانی زیورات کو پالش کروا کر استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہاہے:
شادی بیاہ کے زیورات کی فی الوقت مارکیٹ میں کیا رینج ہے اس بارے میںصراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے:
سونے کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے کی ایک وجہ بین الاقوامی سطح پر پراپرٹی اور اسٹاک ایکسچینج کے بعد اب گولڈ اینویسٹمنٹ میں بڑھتا ہوا رجحان بھی ہے،اس وقت دنیا بھر میں کئی ممالک صرف سونے میں انویسٹمنٹ کو ترجیح دے رہے ہیں،جس کے باعث دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے:
ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات،لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال اور بالآخر سونے کی بلند ترین سطح پر پہنچتی قیمتوں نے خواتین سے گولڈ کے زیورات پہننے کی خواہش بھی چھین لی ہے،سونے کے زیورات اب صرف جیولرز کی دُکانوں پر ہی بھلے معلوم ہوتے ہیں انھیں کلائی یا گلے کی زینت بنانا اب مڈل کلاس خواتین کی استطاعت میں نہیں رہا:
سونے کی بڑھتی قیمتوں نے خواتین کوآرٹیفشل یا مصنوعی زیورات کے استعمال کی جانب راغب کیا ہے،چاندی، برانز اور دیگر دھاتوں سے بنے ہوئے علاقائی زیورات اب خواتین میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں،یہاں تک کہ شادی بیاہ کے موقعے پر دلہنیں بھی آرائش و زیبائش کیلئے روایتی سونے کے زیورات کے بجائے مصنوعی لیکن عروسی لباس کی مناسبت سے ایمیٹیشن جیولری کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں جو نہ صرف کم قیمت ہے بلکہ جدید ڈیزائننگ اور دلکش رنگوں میں دستیاب ہونے کے خاصی دیدہ زیب معلوم ہوتی ہے۔