Reizen, Noise or Music? – موسیقی یا آواز؟

یہ آپ کو موسیقی کے بارے میں دوبارہ سوچنے پر مجبور کردے گا۔

جاپانی فنکار ریزن کی اس موسیقی کو سن کر آپ کو اسکی وضاحت کیلئے الفاظ ہی نہیں ملیں گے،یہ ڈرون جیسی موسیقی کسی کو بھی ہپناٹائز کرسکتی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد ڈر جائیں اور کچھ حیران ہو کہ آخر اس طرح کی موسیقی کس طرح بنائی گئی ہوگی، تاہم 26 سالہ جاپانی فنکار ریزن نے اس حیرت انگیز موسیقی کو ترتیب دیا ہے۔

ریزن” میں روایتی راک اینڈ پاپ موسیقی کا ماہر ہوں، مگر میں روایتی موسیقی کرکر کے تھک چکا ہوں، میں تجربات کرنا چاہتا ہوں اور مختلف آوازوں کو محسوس کرنا چاہتا ہوں”۔

یہی وجہ ہے کہ ریزن نے ایک تجرباتی گروپ نیرائے تشکیل دیا، جس میں ڈرون موسیقی کے تجربات کرنے والے سازندے لا مونٹ یونگ اور انڈرے یو چالک بھی شامل تھے۔

ریزن “ میں نے اس طرح کو موسیقی پہلے کبھی نہیں سنی تھی، اس میں آہنگ نہیں، کوئی ردھم نہیں، یہ ٹیکنو، راک یا ہارڈ کور جیسا نہیں۔ یہ بالکل مختلف اور انوکھا تجربہ ہے”۔

ڈرون موسیقی درحقیقت ایک انقلابی موسیقی کا انداز ہے، جس میں آوازوں یا سروں کو بار بار دہرایا جاسکتا ہے، ریزن اس اصول پر عمل تو کرتے ہیں تاہم اس میں انھوں نے کچھ نیا بھی کیا ہے۔انکے گیتار سے نکلنے والی ٹونز کو بہت زیادہ بہتر بنادیا گیا ہے۔

ریزن نے پہلے اپنے اس نئے میوزک کو جاپان کے چھوٹے سے حلقے میں متعارف کرایا، جس کے بعد اسے ایشیاءاور یورپ تک پھیلا دیا۔ ہینگ لیندھال گزشتہ دس برس سے متبادل موسیقی کی حمایت کرتے ہیں اور وہ ریزن ی پرفارمنس دیکھنے کیلئے یہاں موجود ہیں۔

ہینگ لیندھال” اس کی وضاحت کرنا آسان نہیں، تاہم یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ کسی قسم کی شاعری ہے۔ یہ اس موسیقی سے بالکل مختلف ہے، جسے ہم موسیقی قرار دیتے ہیں۔ اس میں ردھم، سر یا آہنگ نہیں، بلکہ یہ صرف آواز ہے۔ یہ بہت آہستگی سے آگے بڑھتی ہے اور اچانک ایک دھماکے جیسی ہوجاتی ہے”۔

لی ساٹو لو نین، ریزن کے یورپی دورے کی منتظم ہیں، تاہم وہ جاپانی فنکار کی موسیقی کو کوئی مخصوص نام دینا نہیں چاہتیں۔

لی ساٹو لو نین” جب آپ اسے تجرباتی یا آرٹسٹک مویسیق قرار دیتے ہیں تو آپ اسے بہت بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہوتے ہیں۔ بس آپ اسے سنے اور جاننے کی کوشش کریں کہ یہ کیا ہے”۔

ریزن کیلئے موسیقی ایک ذاتی تجربہ ہے۔

ریزن “ جب میں موسیقی بجاتا ہوں تو میں اسے سنتا بھی ہوں اور اس کی تصاویر کا مصور بھی ہوتا ہوں۔ مگر میں اس موسیقی کے مختلف رنگ، شکلیں اور بہت کچھ دیکھتا ہوں۔ یہ موسیقی ان لوگوں کیلئے ہے جو کوئی حیرت انگیز چیز کے خواہشمند ہوتے ہیں، یا ان افراد کیلئے جو خوابوں کی دنیا میں رہنا چاہتے ہوں”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *