Ramzan and Inflation رمضا ن اور مہنگا ئی

رمضان الکریم کا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہونے ہی والا ہے،اس ماہ مبارک کے آتے ہی ہم جہاں اس کی رحمتوں اور برکتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں وہیں کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان بھی رہتے ہیں۔ویسے تو مہنگائی سارا سال ہی رہتی ہے اور اس سے ملک کا ہر طبقہ ہی متاثر ہوتا ہے لیکن رمضان کریم میں مہنگائی میں بطور خاص اضافہ ہو جاتا ہے جس سے خواتین بلخصوص سب سے زےادہ متاثر ہوتی ہیں،ماہ رمضان میں مہنگائی سے خواتین کیس طرح متاثر ہوتی ہیں آئیے جانتے ہیں نبیلہ اسرار سے جو کہ ایک گھریلو خاتون ہیں،
روبینہ بانو بھی ایک گھریلو خاتون ہیں ،رمضان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے وہ اپنی پریشانی کا اظہار کچھ اس طرح کر رہی ہیں،
رمضان الکریم کی آمد کا ہر مسلمان کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے،لیکن بچوں کا ذوق و شوق دیکھنے کے لائق ہوتا ہے،ہر بچہ روزہ رکھنے میں پیش پیش نظر آتا ہے،ایسے میں ایک ماں کو کس طرح سحری اور افطاری کا انتظام کرنا پڑتا ہے بتا رہی ہیں روبینہ خاتون،
زےادہ پرانی بات نہیں لیکن بہت پرانی بات لگتی ہے،جب خواتین گھروں میں افطاری بنا کر اپنے پڑوس میں بھجواےا کرتی تھیں ،رمضان میں ہونے والی مہنگائی کے باعث اس سنت نبوی پر عمل کرنا بھی دشوار بنا دیا گےا ہے،اس حوالے سے روبینہ بانو اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں،
رمضان سے قبل ہی ملک بھر میں بنیادی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گےا ہے،جبکہ انتظامیہ اس سلسلے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو عوام کو لوٹنے کا کھلا اختیار دے دیا گےا ہے،رمضان کے اس مبارک مہینے میں خواتین نہ صرف اپنے گھر کے بجٹ کو سنبھالتی ہیں بلکہ اتنی مہنگائی میں بھی نہایت سلیقہ مندی سے سحری اور افطاری کا مناسب انتظام کرتی ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *