PPI News Bulletin 2100 پی پی آئی نیوز بلیٹن

صدر آصف علی زرداری نے بیسیویں آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کردئیے ہیں جس کے بعد ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ہے اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی پالیسی کے ذریعے حکومت نے آئین میں 3 ترامیم کیں۔ 20 ویں آئینی ترمیم جمہوری اور آئینی استحکام کےلئے اہم ترین قانون سازی اور شفاف انتخابات کی ضامن ہے۔ بیس ویں آئینی ترمیم کے بعد 28 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہو جائے گی اور وہ اب سینٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے ۔واضح رہے کہ 20وےں آ ئےنی ترمےم سےنٹ اور قومی اسمبلی پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ریڈ وارنٹ پانچ روز میں جاری کردیا جائے گا۔ اسلام آباد میں مےڈ ےا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پر وےز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اور اس وقت ریڈ وارنٹ اپنے آخری مراحل میں ہے اور اگلے پانچ روز میں ریڈ وارنٹ جاری کردیا جائے گا۔ رحمن ملک سے جب سوال کےا گےا کہ کیافوج پرویزمشرف کی گرفتاری میں مددکریگی،توان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کومیں پکڑرہاہوں نہ ہی فوج، عدالت کے احکامات ہیں کہ پرویزمشرف کوگرفتارکیاجائے۔

حکومت کی جانب سے سی این جی پر عائد سرچار ج میں اضافے کا امکان ہے جس کے بعد سی این جی کی قیمتیں مز ےد بڑھ جائیں گی۔ ےا د رہے کہ گز شتہ روز بھی سی اےن جی کی قےمتوں مےں 55پےسے سے 1روپے 6پےسے فی کلو گر ام تک کا اضا فہ کےا گےا تھا ۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن نے متوقع اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عدالت سے رہا ہونے والے دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔ نوشہرہ مےں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہےں جن کے خلاف کارروائی ناگزےر ہوگئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ نوشہرہ کے مختلف علاقوں مےں دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے قائم کئے ہوئے ہےں ،جہاں سے درہ آدم خےل اوروزےرستان تک رابطے ہورہے ہےں۔مےاں افتخا ر حسےن کا کہنا تھا کہ جولوگ عوام دشمن عناصرکوپناہ دے رہے ہےں،انکے پاس اب مزے د گنجائش نہیں ہے اوراب ان پرہاتھ ڈالنا ہوگا۔

وفا قی کابےنہ کا اجلا س کل طلب کر لےا گےا ۔وزیراعظم ےو سف رضا گےلانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ پاکستان انجینیرنگ کونسل ترمیمی بل دو ہزار گیارہ کی منظوری دے گی۔ جبکہ ماریشس اور پاکستان کے درمیان صحت اور ادویات کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت کی منظوری بھی دے جا ئےگی۔اس کے علاوہ کابینہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ بھی لیا جائے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

لاہور میں پنجاب اسپورٹس فیسٹیول 2012ءکی مشعل روشن کرکے فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ۔ فیسٹیول کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کیا۔ فیسٹیول کے آغازپر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا ،اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس مو قع پر رنگارنگ لباس پہنے فنکاروں نے علاقائی رقص بھی پےش کےا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *