وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سلامتی سمیت فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان کی صورتحال ، عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت طالبان سے مذاکرات کے امور پر بات چیت کی ہے ۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کویقین دلایا کہ شدت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے ۔ اس موقع پرآرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک افغان سرحد پر سکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ ملاقات میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل شجاع پاشا کی مدت ملازت میں توسیع پر بھی بات کی گئی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے تک کرلیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بے نظیر کو طالبان اور القاعدہ سے خطرہ تھا، مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے خائف سیاستدان میرے سونامی سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دونوں بڑی جماعتوں نے مک مکا کر لیا ہے۔ ہم منصفانہ الیکشن چاہتے جو آزاد الیکشن کمیشن سے ہی ممکن ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا سونامی شہروں سے دیہات کی جانب جا رہا ہے، اور اگلا پروگرام جنوبی پنجاب میں رابطہ عوامی مہم کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتی اس وقت سب سے زیادہ تنگ ہے، سب تبدیلی چاہتے ہیں۔
اڈ ےا لہ جےل کے لا پتہ قےدےوں کے مقدمے مےںآ ئی اےس آ ئی کی جا نب سے جواب سپرےم کو ر ٹ مےں داخل کرادیا گےاہے ۔ تین صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیارہ قیدیوں کو دیگر افراد کے ہمراہ سکیورٹی فورسز پر حملوں کے باعث گرفتار کیا گیا اور انکے خلاف شواہد کی تیاری کاکام جاری تھا جس کے باعث انہیں پیش کرنے میں تاخیر ہوئی۔ جوابی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تاہم دہشت گردی میںملوث اندرونی و بیرونی عناصر کے حوالے سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں، خفیہ ادارے صرف وطن عزیز کےخلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کا پیچھا کرتی ہیں یا انہیں تلاش کرتی ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو دس فروری کو پیش کرنے کی حکم عدولی نہیں کی گئی بلکہ خراب موسم کے باوجود قیدیوں کو ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد منتقل کیا گیا لیکن سپریم کورٹ کی سماعت چھ بجے موخر ہوگئی اس لیے قیدی پیش نہ ہوسکے۔
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چینی خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون اور محمد سلیمان نامی شخص کو جہانگیر پورہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دونوں کی لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کا تعلق چین سے ہے۔ خاتون سے لیپ ٹاپ، دو بیگ اور کیمرہ بھی برآمد ہوا ہے، جو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔
میمو سکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ میمو کیس میں اپنے کردار سے انکار کر کے حسین حقانی تمام معاملے کو سرکس میں تبدیل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔لندن سے جاری ہونے والے بیان میں منصور اعجاز نے کہا کہ انھوں نے میمو سے متعلق تمام ریکارڈ تحقیقاتی کمیشن کے حوالے کر دیا ،لیکن حسین حقانی نے ان کے دیئے ہوئے ثبوت رد کرنے کیلئے کمیشن کو شواہد فراہم نہیں کئے۔ انھوں نے کہا کہ حسین حقانی اپنی بدعملی کا الزام کسی اور کے سر تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے سنجیدہ معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے۔ منصور اعجازکا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان میں ان کے وکلا نے ان پر لگائے گئے الزامات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے تبصرے کا نوٹس لیا ہے۔ ان الزامات کا قانونی طریقے سے جواب دیا جائے گا۔
ملک بھرمیں 53غذائی اشیا میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ،10 میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔.نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری خزانہ عبدالواجد رانا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں اہم غذائی اشیاءکی عالمی ومقامی منڈی میں قیمتوں اور فراہمی کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماش و مسور کی دالوں،لہسن، چاول اور دودھ سمیت 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ٹماٹر ، پیاز ، آلو اور سرخ مرچ سمیت 10اشیاءکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ کمیٹی نے تجویزدی کہ ملک میں تیل دار اجناس کی کاشت بڑھائی جائے اور انڈونیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ سے استفادہ کیا جائے۔
ملک کے بےشتر علاقوں مےں سردی کی شد ت مےں بتد رےج کمی جا ری ہے،اور درجہ حرارت تےن سے چا ر ڈگری سےنٹی گر ےڈ بڑ ھ گئے ہےں۔محکمہ مو سمےا ت کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں مو سم خشک اور سر د رہے گا ،تاہم کشمےر اور گلگت بلتستان مےں بعض مقامات پر ہلکی با رش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فبا ری کا امکان ہے ۔ آج ملک کے چند شہروں مےں کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہا ۔اسلام آباد23اور08 ،لاہور26اور08،کر اچی30اور14، پشاور22اور08،کوئٹہ 17اور1،مظفرآباد18اور08، لاڑکانہ29اور11حیدرآباد32اور12، سکھر29اور13،ساہیوال 26 اور 10،سرگودھا26اور09 ، بہاولنگر27اور11، فیصل آباد26اور07جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ26 اورکم سے کم08ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
