وفا قی کابےنہ کا اجلا س آ ج ہو گا ۔وزیراعظم ےو سف رضا گےلانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ پاکستان انجینیرنگ کونسل ترمیمی بل دو ہزار گیارہ کی منظوری دے گی۔ جبکہ ماریشس اور پاکستان کے درمیان صحت اور ادویات کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت کی منظوری بھی دی جا ئےگی۔اس کے علاوہ کابینہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔
وگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے پچہتر پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ بیس پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے ہائی اوکٹین کی قیمت میں ساڑھے آٹھ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے یہ تجویزآ ج وزارت خزانہ کو بھیجی جائیں گی اور بعد میں قیمتوں کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
تیو نس نے شا می صدر کو اپنے ملک میں سیا سی پنا ہ دینے کی پیشکش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر بشا ر الاسد ملک میں جا ری خو نریز کریک ڈا ﺅ ن کو ختم کر نے کیلئے اقدا ما ت اٹھا ئیں تو تیو نس انہیں سیا سی پنا ہ دینے کیلئے تیا ر ہے تیو نس کے صدر مو نسیف المرزو کی نے گذشتہ ہفتے تیو نس میں فرینڈز آ ف شا م کے حوا لے سے ہو نے وا لی کا نفرنس میں یہ تجویز دی تھی کہ اگر شا می صدر ملک میں عوا م کےخلاف کریک ڈا ﺅ ن کے سلسلے رو ک دیں تو تیو نس انہیں اور ان کے خا ندا ن کو سیا سی پنا ہ دینے کیلئے تیا ر ہے ۔
برطانیہ نے سن دوہزارچودہ میں فوج کی واپسی کیلئے راستے تلاش کرنا شروع کردئیے۔برطانوی وزیردفاع فلپ ہیمنڈ قازقستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے پہنچ گئے۔برطانوی وزیردفاع نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں قازق صدرنورسلطان نذدبوف کےساتھ ملاقات کی اور برطانوی فوج کی واپسی کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے برطانوی فوج کی واپسی کیلئے قازقستان کے روٹ استعمال کرنے کے حوالے سے مذاکرات کئے۔برطانیہ 2014 کے آ خرتک افغانستان سے فوج نکال لے گا۔فوجی سامان اور دیگر آلات قازقستان کے راستے سے برطانیہ واپس منتقل کئے جائیں گے۔برطانیہ وسط
ایشیائی ریاستوں کے ذریعے گیارہ ہزارکینٹینرز اور تین ہزارفوجی گاڑیاں واپس لے کر جائےگا، برطانوی وزیردفاع ،،اس سلسلے میں ازبکستان ، تاجکستان اورترکمانستان کادورہ بھی کریں گے۔
لندن اولمپکس کی تیاریوں کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آ ج سے شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو آ ج نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ کیلئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے بھی ٹیم منتخب کی جائے گی۔
