PPI News Bulletin 2000 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن

وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ مہران بینک اسکینڈل میں ملوث سیاستدانوں کا وحیدہ شاہ کی طرح ٹرائل کیا جائے ۔ لاہور پولو گراﺅنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ مہران بینک اسکینڈل میں سیاستدانوں نے آئی ایس آئی سے پیسے کے لیے بھیک مانگی، انہیں یہ رقومات واپس دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ معاملہ خطرناک صورتحال اختیار کرلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے میں حکومت کودباﺅ نہیں ڈالنا چاہیے،وزیراعظم عدلیہ کے احترام میں دوبارعدالت پیش ہوئے جو بڑی ہمت کی بات ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ یونس حبیب کے انکشافات حیران کن اور سنگین ہیں، جن پر الزامات لگے ہیں ان کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ ہی کریگی۔ سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونس حبیب کے انکشافات میں پیپلز پارٹی شامل نہیں تاہم ن لیگ کا اپنا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر قانون سازی آسان امر نہیں تاہم اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے تاحال نتیجہ خیز صورتحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کرپشن بے نقاب کرنے کی بجائے کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20ویں ترمیم پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی مک مکا کرچکے ہیں جس کا مقصد اپنی اپنی باری لینا ہے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ یہ مک مکا نہ ہونے دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے جس کے تحت 40 لاکھ کارکن اپنی قیادت کا انتخاب خود کریں گے۔

ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کراچی میں انتقال کرگئیں۔ طاہرہ واسطی کی عمر 68سال تھی اور وہ گزشتہ ایک ہفتے سے بیمار تھیں ۔ انہوں نے 1968ءمیں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اورانکا سب سے پہلا ڈرامہ جیب کترا تھا۔ جبکہ دیگران کے مشہور ڈراموں میں افشاں ، جانگلوس اور دلدل،کشکول ، اورٹیپو سلطان وغیرہ دیگر شامل ہیں۔طا ہر ہ واسطی کے شوہر رضوان وا سطی بھی ادا کا ر رہے جبکہ ان کی بیٹی لیلیٰ واسطی اور بھتیجی ماریہ واسطی بھی معروف اداکارائے ہیں۔

ٹرینوں کی بندش اور محکمہ ریلوے کی گرتی ہوئی ساکھ کے باعث ریل مسافروں کی تعداد میں روز بروز کمی واقع ہورہی ہے اور ساتھ ہی محکمہ ریلوے کا خسارہ بڑھتا جارہا ہے ۔ ریلوے کی ناقص کاکردگی کے باعث متعدد ٹرینیں بند ہو چکی ہیں اور جو چل رہی ہیں ان پر مسافروں کویقین نہیں کہ وہ ٹھیک وقت پر منزل پر پہنچ جائیں گی۔ ریلوے بحران کے باعث ریلوے کی ساکھ گرنے کے بعد مسافروں نے ریلوے کے سفر پر بسوں کے سفر کوترجیح دینا شروع کردی ہے جس کے بعد ریلوے کے مسا فروںکی تعداد میں شدید کمی دیکھی جارہی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اگر مسافروں کی کمی اسی طرح برقرار رہی تو خسارے سے دوچار ریلوے کی بچی کچھی آمدنی بھی خسارے کی نذر ہوجائیگی۔

محکمہ موسمےات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں موسم خشک اور سردرہے گا،تاہم کوئٹہ، قلات، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فباری کا امکان ہے۔۔آج ملک کے چند شہروں مےں کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہا۔اسلام آباد24اور 06 ،لاہور25اور09،کر اچی27اور16، پشاور24اور07،کوئٹہ17اور00، مظفرآباد20 اور05، لاڑکانہ30اور12، حیدرآباد32اور12، سکھر29اور13،ساہیوال25اور08، سرگودھا25اور10 ، بہاولنگر27اور11، فیصل آباد 26اور08جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ25 اورکم سے کم08ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *