PPI NEWS Bulletin 1900 پی پی آئی نیوز بلییٹں

ہیڈلائنز:۔

ن لیگ نے عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو سازش قرار دیدیا
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں، مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق
کراچی میں قتل و غارتگری تھم نہ سکی، آج مزید تین افراد جاں بحق
بلدیاتی نظام، وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
نیٹو نے غیرملکی فوجیوں پر حملوں میں طالبان کو ملوث قرار دیدیا
اور
آسٹریلیا کے خلاف فتح خوش آئند ہے، محمد حفیظ
stock exchange

خبروں کی تفصیل:۔

مسلم لیگ ن عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کو سازش قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام حکومتی عزائم سے واقف ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں، جبکہ موجودہ حکومت کے چار برسوں کے دوران ملکی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔

ملک بھر میں بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔جس سے نشیبی علاقے زیر آب اورندی نالوں میں طغیانی آگئی، جبکہ آج مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔بارشوں کا سسٹم ملک کے چاروں صوبوں میں متحرک ہے۔جس کے باعث کئی مقامات پروقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہیں۔پشاور میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اورحسن گڑھی سمیت کئی علاقوں میں نظام زندگی معطل ہوکررہ گئی۔سرکاری عمارت اورگھروں میں پانی داخل ہوگیا۔چرخہ خیل اورنوتھیا کے علاقے میں مکانات کی چھتیں گرنے سے تین بچے ہلاک اورتین افرادزخمی ہوگئے۔بالاکوٹ میں بھی طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دوران بارش کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔فیصل آباد میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔سڑکیں اورگلیاں پانی میں ڈوبنے سے شہریوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جامشورومیں پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،جبکہ کئی دیہات کا شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔دوسری جانب سبی میں دریائے ناری میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔انتظامیہ نے ریسکیواداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں قتل و غارتگری کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج مزید تین افراد کو قتل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق انکم ٹیکس کمشنر کو ہلاک کردیا، جبکہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاﺅن میں ایک نوجوان کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل صبح طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزراءکو بلدیاتی نظام کے مسودے سمیت دیگر امور پر بریفننگ دی جائے گی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ بلدیاتی نظام پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات اور دیگر اتحادیوں کے تحفظات سے صوبائی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ اتحادی فوجیوں پر ان کے ساتھی افغان سیکورٹی اہلکاروں کے ایک چوتھائی حملوں میں طالبان ملوث ہیں۔افغانستان میں نیٹوکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیرے James Terryنے کہا کہ تقریباً پچیس سے چھبیس فیصد حملوں کا تعلق عسکریت پسندوں سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دس فیصد حملوں کا تعلق براہ راست عسکریت پسندوں سے ہے جبکہ پندرہ فیصد حملوں میں ان کا بلواسطہ ہاتھ ہے۔جنرل ٹیرے نے کہا کہ حکام کو بقیہ حملوں کی صحیح وجہ معلوم نہیں تاہم ایک اندازے کے مطابق دیگر پچیس فیصد واقعات ذاتی نوعیت کے تھے۔

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمدحفیظ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف کامیابی خوش آئند ہے عمدہ کارکردگی کاسلسلہ برقرار رکھیں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمدحفیظ نے کہاکہ بولرز نے ہماری فتح کی بنیاد رکھی۔سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ فیلڈرز نے تمام کیچز لئے۔ فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہواہے اور اگلے میچوں میں کارکردگی برقرار رکھیں گے۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میںآج مسلسل تیسرے روز بھی مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈکس105پوائنٹس کمی سے15ہزار188پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر12کروڑسے زائد شیئر ز ٹریڈ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، اور آئی ایس ای10 انڈیکس 39پوائنٹس کمی سے 3067پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج68 ہزار شیئرز ٹریڈ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *