راجہ پر ویز اشرف وزارت عظمی کے لئے پیپلز پا رٹی اور اتحا دیوں کے امیدوار نا مزد
مولانا فضل الرحمن کا وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہونے سے انکار
پشاور ہا ئیکو ر ٹ نے ایفی ڈرین کیس میں مخدو م شہا ب الدین کی عبو ر ی ضمانت منظور کر لی
یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی خواتین ارکان کا حکومتی رکن شیخ علاﺅ الدین کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ
کندھ کوٹ میں نجی کمپنی کے گا رڈ کی فائرنگ سے4 مزدور ہلاک ،10 زخمی
اور
یورو کپ،دوسرے کوارٹر فائنل میں آ ج جرمنی کی ٹیم یونان کے مدمقابل ہو گی
خبروں کی تفصیل:۔
حکمران اتحاد نے راجا پرویز اشرف کو ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کیلئے نامزد کردیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ نئے وزیراعظم کیلئے تین چار دن سے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت رہی،جس کے بعد راجا پرویز اشرف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے خو ر شید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تحفظا ت کے با وجو د عدالتی فیصلہ تسلیم کیا گیا ۔
مولانا فضل الرحمن نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکار کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے اسلام آباد میں خورشید شاہ اوراتحادی رہنماوں کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل حکمران اتحاد کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ پیپلز پا رٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے وزارت عظمیٰ کے ا±میدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست کی تھی،مولانا ہمارا حصہ ہیں اور رہیں گے، مولانا سے مدد مانگنے آئے تھے۔مولانا فضل رحمن نے کہا کہ اگرحکمران اتحاد حتمی اعلان سے پہلے مشورہ کرتے تو اچھا ہوتا ،تاہم حکومت کے پاس ان کے موقف کو سمجھنے کے لئے اب بھی وقت ہے۔اکابرین کے مشورے سے وزارت عظمیٰ سے دستبرداری کا فیصلہ کروں گا۔
پشاور ہا ئیکو ر ٹ نے ایفی ڈرین کیس میں مخدو م شہا ب الدین کی عبو ر ی ضمانت منظور کر لی ہے ۔چیف جسٹس پشاورہائیکو رٹ دوست محمد نے ایفی ڈرین کیس میںمخدو شہاب الدین کی7روز کی عبوری ضمانت منظو ر کرلی ہے۔ضمانت منظور ہو نے کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدو م شہاب الدین نے کہا کہ وزارت عظمی کے لئے نا مزدہونے کے فوری بعد گرفتا ری کے وارنٹ جا ری ہونا سازش ہے ۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے سبب خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جا ری کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق حلقہ این اے ایک سو اکاون ملتان فور پر پولنگ انیس جولائی کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پچیس اور چھبیس جون کو جمع کرائے جائیں گے۔ ان کی جانچ پڑتال اٹھائیس جون کو ہو گی۔کاغذات نامزدگی قبول یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ دو جولائی ہے۔ کاغذات نامزدگی پانچ جولائی تک واپس لئے جاسکتے ہیں۔جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست چھ جولائی کو جاری کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن خواتین ارکان دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مال روڈ پر آگئیں اوردھرنادیا۔ اپوزیشن خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پہنچیں ،تومظاہرے میں سول سوسائٹی کی خواتین بھی شامل ہوگئیں۔ انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اورمطالبہ کیاکہ حکومتی رکن شیخ علاوالدین کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ ان خواتین کاکہناتھاکہ چیف جسٹس اورالیکشن کمشنر شیخ علاوالدین کی رکنیت معطل کرے ،ورنہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ اپوزیشن خواتین ارکان کے دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی اورگاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔اپوزیشن ارکان کچھ دیر مظاہرے کرنے کے بعد ایوان میں واپس چلی گئیں۔
سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے4 مزدور ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔اطلا عا ت کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب گڈو شہر میں پرائیویٹ کمپنی کے مزدوراحتجا ج کر رہے تھے ،کہ اس دوران نجی کمپنی کے گا رڈ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ،جس سے 3مزدور مو قع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیںقریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ایک مزدور زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، مقتولین کے ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا ۔پولیس کےمطا بق نجی کمپنی میں دوروز قبل ایک چوکیدار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا ،مزدوروں کا الزام تھا کہ اسے قتل کیاگیاہے. جس پر آ ج احتجا ج کیا جا رہا تھا ۔
یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں آ ج جرمنی کی ٹیم یونان کے مدمقابل ہو گی۔ یورو کپ دو ہزار بارہ کے نا ک آو¿ٹ مرحلے کا آغاز گز شتہ روز ہوا،پہلے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کو ایک صفر سے ہرا کر پرتگال سیمی فائنل میں قدم رکھنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔جبکہ آ ج دوسرے کو ارٹرفائنل میں جرمنی اور یونان کی ٹیمیں مدمقابل ہو گی، ہفتے کو تیسرا کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن اسپین کا سامنا فرانس سے ہوگا۔اتوار کو چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم اٹلی کے خلاف میدان میں اترے گی۔