توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ صدر سمیت 14 متعلقہ حکام تک پہنچا دیا گیا
پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کی قرارداد کی حمایت کا فیصلہ
ممتاز بھٹو کا سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنیکا اعلان
Business news
اور
دورہ سری لنکا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع
Weather
خبروں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری سمیت چودہ محکموں کو بھجوا دیا۔اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ سیکرٹری جنرل کے ذریعے صدر تک پہنچایا گیا، جبکہ فیصلے کی نقول پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی ، اٹارنی جنرل، چیئرمین نیب اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق پنجاب کی مشتر کہ پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعظم پر اعتماد کی قرداد منظور کر لی جب کہ دونوں جماعتوں نے مسلم لیگ ن کی بہاولپور صوبے کی بحالی اور جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی قراراداد کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔لاہور میں پنجا ب اسمبلی کے کمیٹی روم میں دونوں جماعتوں کے مشتر کہ اجلاس میں وزیر اعظم پر اعتماد کی قراداد منظور کی گی ،جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر درست فیصلہ کیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد جو بھی اقدام اٹھانا ہے یہ سپیکر قومی اسمبلی کا کام ہے۔جب کہ پنجاب اسمبلی میں تینوں جماعتوں میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے اور بہاولپور کی حیثیت کو بحال کرنے کی قراداد پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے اپنی جماعت کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان انھوں نے رتو ڈیرو میں میاں نواز شریف کے ہمراہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اب ہم مسلم لیگ ن کے اراکین ہیں اور اسکے پرچم تلے جدوجہد کریں گے
ایشیائی منڈی میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے جون کے سودے 51سینٹس کمی سے96 ڈالر50سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے43سینٹس کمی سے 112 ڈالر20سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔
دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہورہاہے۔ بورڈ اور سلیکٹرز نے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے الگ الگ ٹیمیں منتخب کرنے کافیصلہ کیاہے۔ مصباح الحق کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں کپتان برقرار رکھا جائے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کیلئے محمدحفیظ فیورٹ ہیں۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تینوں طرز کی ٹیموں میں تین چار نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔ عدنان اکمل کو ٹیسٹ، سرفراز احمد کو ون ڈے اور شکیل انصر کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے وکٹ کیپر منتخب کئے جانے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم آج رات راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سکھر، لاڑکانہ، مکران، قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، ملتان، مکران ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔آج صبح ملک کے چندشہروں میںکم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔اسلام آباد23، لاہور25،کراچی26، پشاور22،کوئٹہ16، مظفرآباد18، حیدرآباد25، لاڑکانہ25، ساہیوال24، سرگودھا26، بہاولنگر 16، فیصل آباد 26، جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں کم سے کم 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔