PPI News Bulletin 1100 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن

صوبہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سات دہشتگرد مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سوئی کے علاقے پٹ فیدر میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ،جسکے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے

ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالرحمان دشتی کے قتل کا مقدمہ میر امام بزنجو کے خلاف تھانہ کلفٹن میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقدمہ مقتول عبدالرحمان دشتی کے بڑے بھائی کے بیٹے کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،لیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے،البتہ گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کے ساتھ میر امام بزنجو کے ڈیفنس خیابان تنظیم میں واقع بنگلے پر مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وحیدہ شاہ تنازعے کی رپورٹ موصول ہوگئی، پچیس صفحات پر مشتمل رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں پولیس اہلکاروں، ریٹرننگ افسر اور وحیدہ شاہ کے بیانات شامل ہیں۔دوسری جانب وحیدہ شاہ پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کے کیس کے حوالے سے آج الیکشن کمیشن میں بھی پیش ہوں گی۔

تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ دو دن کا رہ گیا، پانی کے اخراج میں کمی سے بجلی کے سات یونٹ بند ہوگئے جس سے لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے صرف پانچ فٹ بلند رہ گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول ایک ہزار تین سو اٹھہتر فٹ ہے۔چند روز سے ڈیم سے پانی کا اخراج اوسطاً تین فٹ یومیہ رہا ہے جس سے چار سو بیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی تھی۔ آج ڈیم میں پانی کی آمد بائیس ہزار سو کیوسک اور اخراج پینتالیس ہزار کیوسک رہا۔ پانی کے اخراج میں کمی کے نتیجے میں تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے سات پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں جس سے لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایجنسی برائے جوہری توانائی IAEA کے سربراہ نے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر ایک مرتبہ پھر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایسی قابل اعتبار معلومات ملیں ہیں ، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران حکومت نے یورینیم کی افزدوگی کے عمل میں تیزی کی ہے۔

قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔پی سی بی ویمنز ونگ کے تحت قومی خواتین کرکٹ چیمپئن شپ 9 مارچ سے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ فائنل 24 مارچ کوکھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسٹار علی ظفر کی بالی ووڈ فلم لندن پیرس نیویارک پاکستانی فلم بینوں کو بھاگئی۔سال کی ابتداءمیں ہی شاندار فلم کی ریلیز نے ویران سنیماو¿ں کو آباد کردیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں اس فلم کی نمائش نے فلم بینوں بالخصوص نوجوانوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی ہے۔ فلم کی کہانی بھی آج کل کے نوجوانوں کے لائف اسٹائل کی عکاسی کرتی ہے، اس لئے نوجوان اس فلم میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ علی ظفر اور ادیتی راو¿ کی اداکاری سے سجی اس فلم کا میوزک بھی علی ظفر کی تخلیق ہے۔ انہوں نے گانے لکھنے کے علاوہ گائے اور کمپوز بھی کئے ہیں اور دو گانوں میں فلم کی ہیروئن کی آواز بھی شامل ہے۔یہ فلم ملک میں شاندار بزنس کر رہی ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںآج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور دیگر اہم کرنسیوںکی قدر میں اضافے سے دن کا آغاز ہوا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت خرید 91روپے جبکہ قیمت فروخت91روپے30پیسے ریکارڈ کی گئی۔دیگر کرنسیوں کے ریٹس اسطرح ہیں۔ برطانوی پاﺅنڈقیمت خرید143روپے80 پیسے،قیمت فروخت145روپے، یورو قیمت خرید119روپے60پیسے، قیمت فروخت121روپے،سعودی ریال قیمت خرید 24 روپے20پیسے،قیمت فروخت 24 روپے40پیسے جبکہ جاپانی ین کی قیمت خرید ایک روپیہ 11پیسے، اور قیمت فروخت ایک روپیہ12پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *