PPI News Bulletin 0900 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن

حکمران اتحاد نے چیئرمین سینیٹ میں تبدیلی پر اتفاق کرلیا ہے۔صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت حکمران اتحاد کے سربراہی اجلاس میں اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ سیاست سے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے پائیدار اقدامات کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوئی‘ ایک دوسرے کے منڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے اور مثبت جمہوری روایات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں ہونی چاہئیں۔سینیٹ کے نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اتحادیوں سے مشورہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ نہ بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے صدر آصف زرداری مشاورت سے فیصلہ کریں گے ۔

بوگس ووٹوں کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست پر آج سماعت ہو گی۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کرے گا۔ گزشتہ سماعت کے دروان عدالت نے بوگس ووٹوں سے پاک نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری تیئس فروری تک مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں کی تیاری میں تاخیر سے متعلق الیکشن کمیشن اورنادرا سے آج وضاحت طلب کی ہے۔

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلئے تمام آپشن زیر غور ہیں۔واشنگٹن میں اسرایئلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات میں صدر اوباما نے کہا اسرایئل کیساتھ وابستگی انتہائی مضبوط ہے۔ ایران کے معاملے پر اسرائیل کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کا حصول ناقابل قبول ہے۔ اسرایئلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا ان کا ملک کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہو گیا، فی اونس قیمت دوبارہ سترہ سو ڈالر سے کم ہو گئی۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت تین سو روپے کی کمی سے اٹھاون ہزار سات سو روپے اور دس گرام کی قیمت دو سو ستاون کی کمی سے پچاس ہزار تین سو چودہ روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی تربیتی ہاکی کیمپ میں شکیل عباسی اور ریحان بٹ کے متبادل کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اولمپک گیمز کیلئے جاری کیمپ میں موجود 25 کھلاڑیوں سے ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم منتخب کرنے کا اشارہ دیا ہے، پی ایچ ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے وہ باصلاحیت اور سینئر کی جگہ حاصل کرنے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔

محکمہ مو سمیات کے مطا بق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی پنجاب،مالاکنڈ،ہزارہ ڈوےژن ،کشمےر اور گلگت بلتستان مےں چند اےک مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ با رش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے ۔جبکہ ملک کے دےگر حصوں مےں مو سم خشک رہے گا ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد23اور11 ،لاہور28اور13،کر اچی28اور21، پشاور20اور09،کوئٹہ 21اور2،مظفرآباد26اور09، لاڑکانہ33اور17حیدرآباد33اور17، سکھر34اور20،ساہیوال29اور14،سرگودھا27اور10 ، بہاولنگر32اور19، فیصل آباد29اور15جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ27 اورکم سے کم13ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکا ن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *