PPI News Bulletin 1100 پی پی آئی نیوز بلیٹن

میموگیٹ اسکینڈل میں سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز پر براہ راست جرح کرنے کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل لا ہو ر ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو میں زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ میمو ایک جھوٹ کا پلندا ہے جس کا مقصد حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز ایک جھوٹا شخص ہے اور جرح میں سب سچ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میمو کیس کی بیرون ملک تفتیش سے عوام کی خطیر رقم خرچ کرائی گئی۔ انہوں نے کہا میں یقین سے کہتا ہوں میمو کیس سے کچھ نہیں نکلے گا۔ زاہد بخاری نے الزام عائد کیا کہ سینیٹ الیکشن رکوانے کیلئے میمو کیس اچھالا گیا تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ ریلوے انجنوں کی بحالی کے لیے قرض کی منظوری دی جائے گی۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونزکے قیام سے متعلق پالیسی اور درآمدی یوریا کی سیل پرائس کا معاملہ زیرغورآئے گا۔اجلاس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی فنڈنگ سے متعلق ایران کی پیشکش اور ہائیڈرو پراجیٹک پرجی ایس ٹی لگانے سے متعلق تجویز پربھی غورکیا جائے گا۔ ای سی سی ریلوے انجنوں کی بحالی کے لیے قرض کی منظوری دے گی۔ یہ قرض بینکوں کے زریعے دیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت اس مقصد کے لیے گارنٹی فراہم کرے گی۔

بنگلہ دیش میں دریائے میگنا میں مسافر کشتی، دوسری کشتی کے ٹکرا گئی۔ کشتی ڈوبنے سے150 افراد لاپتہ ہوگئے۔ پولیس چیف شاہد الاسلام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے جنوبی علاقے میں دریائے میگنا کے وسط میں کشتی کو حادثہ پیش آیا،، جب دوسری مسافر کشتی ٹکرائی۔ ڈبل ڈیکر کشتی میں 2 سوکے قریب افراد سوار تھے، 35 سے زائد افراد کو بچا جا چکا ہے جبکہ باقی کی تلاش کی جارہی ہے۔

مصر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسرائیل اور فلسطینی حکام میں چار روز سے جاری جنگ ختم ہوگئی ہے۔ خون ریزی کے دوران ستائیس فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیل اور فلسطینی مجاہدین میں فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مصری سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ دونوں فریق چار روز کے بعد تشدد بند کرنے پر متفق ہوئے ہیں جبکہ شہدا کی تعداد پچیس سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ایک سو زخمی ہیں۔ مصر کے سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے مطابق اسرائیل فلسطینی مجاہدین کو نشانہ بنانا بند کردے گا۔ اور فلسطینی مجاہدین اسرائیل پر راکٹ حملے روک دیں گے۔ اس سے پہلے اسرائیلی جنگی طیاروں نے چوتھے روز بھی غزہ پٹی پر فضائی حملے کئے جس میں مزید سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹکراﺅ ہوگا۔ دفاعی چیمپئن بھارت پانچ اور سری لنکا چار بار ایشیا کپ جیت چکا ہے۔ آسٹریلیا میں حالیہ سہ فریقی سیریز کے باہمی میچز میں سری لنکا نے دو اور بھارت نے ایک میچ جیتا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں نے سترہ میچز کھیلے۔ نو سری لنکا اور آٹھ بھارت نے جیتے۔ مجموعی طور پر باہمی ایک سو تینتیس ون ڈے میں بھارت ستر اور سری لنکا اکیاون فتوحات سے ہمکنار ہوا۔ سری لنکن پلیئرز بہترین فارم میں ہیں اور کپتان مہیلا جے ورد ھنے اور ان کی ٹیم ٹرافی جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںآج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور دیگر اہم کرنسیوںکی قدر میں کمی سے دن کا آغاز ہوا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت خرید 90روپے90پیسے جبکہ قیمت فروخت91روپے20پیسے ریکارڈ کی گئی۔دیگر کرنسیوں کے ریٹس اسطرح ہیں۔ برطانوی پاﺅنڈقیمت خرید142روپے،قیمت فروخت143روپے، یورو قیمت خرید118روپے80پیسے، قیمت فروخت120روپے30پیسے،سعودی ریال قیمت خرید 24 روپے15پیسے،قیمت فروخت 24 روپے35پیسے جبکہ جاپانی ین کی قیمت خرید ایک روپیہ 10پیسے، اور قیمت فروخت ایک روپیہ11پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *