سپریم کو رٹ میں اسٹیل ملز کیس کی سما عت کے دورا ن چیف جسٹس افتخا ر محمد چو ہدری نے کہا ہے کہ پا کستان اسٹیل ملز ، ریلوے اور پی آ ئی اے سمیت ؛تما م ادارو ں کو کھنڈر میں منتقل کر دیا گیا ہے چیف جسٹس افتخا ر محمد چو ہدری کی سر برا ہی میں سپریم کو رٹ کا تین رکنی بینچ اسٹیل ملز کرپشن کیس کی سما عت کر رہا ہے سما عت کے دورا ن اسٹیل ملز کے وکیل فخر الدین جی ابرا ہیم نے
ادا رے کے با رے میں فرا ن زک رپو رٹ پیش کی جس کے مطا بق ادا رے کو سا ل 2008 – 09 کے دورا ن سا ڑھے 26 ارب رو پے کا نقصا ن ہوا .رپو رٹ میں مزید بتا یا گیا کہ اسٹیل ملز کو کرپشن کے با عث 9 ارب جبکہ بد انتظا می سے 11 ارب کا نقصا ن ہوا. فخر الدین جی ابرا ہیم کے مطا بق سا بق چئیر مین اسٹیل ملز گرفتا ر ہو ئے تو بیما ر بن کر ہسپتا ل چلے گئے ہیں انہو ں نے اب تک ایک دن بھی جیل میں نہیں گذا را, جبکہ دیگر ملزما ن جن کے خلا ف FIR درج ہو ئی وہ سب ضما نت پر رہا ہیں. چیف جسٹس نے اپنے ریما کس میں کہا کہ اسٹیل ملز کو پہلے بھی نجکا ری سے بچا یا، پو ری ملز لو ٹ لی گئی، کیس نیب کو بھیجا جبکہ فرا نزک رپو رٹ 6 ما ہ سے پڑی تھی، مگر اس پر کو ئی عمل نہیں کیا گیا۔ عدا لت میں مو جو د سیکرٹری صنعت نے کہا کہ اگر معا ملے کو نیب کے حوا لے کر نے کا فیصلہ کیا گیا تو وزارت کے ملوث افراد بھی بے نقا ب ہو ں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ با دی النظر میں اسٹیل مل کو نقصا ن بد انتظا می اور بد عنوانی سے ہوا جبکہ احتسا ب عدا لتو ں میں کچھ بھی پیش نہیں ہو رہا ہے۔ انہو ں نے سیکرٹری صنعت سے کہا کہ فرا نزک رپو رٹ پر ابھی تک عمل کیو ں نہیں ہوا، اس پر وضا حت دو دن کے اندر عدا لت میں جمع کروا ئی جا ئے ۔جس کے بعدکیس کی سما عت 15 ما رچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا کا نام ، ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے زیر تحویل قیدیوں کی ہلاکت کے مقدمہ کے درخواست گزار وکیل طارق اسد نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف متفرق درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہاگیاہے کہ ڈی جی آ ئی اےس آ ئی قیدےوں کی ہلاکت کے ساتھ 3 ہزار افراد کے لاپتا ہونے کے معاملے میں بھی ذمہ دار ہیں، درخواست میں عدالت سے انکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے قریب آنا چاہتے ہیں،تعلقات کی بہتری کیلئے ویزے کا عمل آسان بنارہے ہیں۔ سکھر چیمبر آف کامرس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں شرت سبھروال کا کہنا تھا کہ پاکستان تعلقات کی بہتری کیلئے ایک قدم آگے بڑھائے تووہ دو قدم بڑھائینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں اچھے تعلقات سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔ تجارت کے فروغ کیلئے بزنس کمیونٹی کو ملٹی پل ویزا دیں گے۔بھا رتی ہا ئی کمشنر کا کہناتھاکہ پاکستان کی جانب سے تجارت کو فروغ دینا خوش آئند ہے۔
ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے 24 ارب روپے کی پیشکش کر دی ہے۔ ایران کی پیشکش کا جائزہ آج کابینہ کے اجلاس میں لیا جائے گا۔مےڈےا رپو رٹس کے مطابق ایران نے پاکستان پر بڑھتے ہوئے امریکی دباوکے بعد پاکستان کو اپنے ملک کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کے اخراجات کے لیے 24 ارب روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔ وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ اگر ایران سے یہ رقم نہیں لی جائے گی ،تو دوسرا آپشن یہ ہے کہ ڈیرھ ارب ڈالر کا پاکستان میں گیس پائپ لائن بچھانے کا ٹھیکہ چین یا روس کو دیا جائے، اور اس کے لئے قواعد و ضوابط میں نرمی اختیار کی جائے۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیمی فائنل کی تحقیقات کاارادہ نہیں، میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبارکی رپورٹ بے بنیاد ہے.آ ئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے ورلڈ کپ 2011کے سیمی فائنل کے بارے میں میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبارکی رپورٹ کو بے بنیادقرار دیتے ہو ئے کہا کہ آئی سی سی پاک بھارت سیمی فائنل کی تحقیقات کاارادہ نہیں رکھتی .تحقیقات نہ کرنے کا جواز دیتے ہو ئے لورگاٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے جس کی بنیادپرتحقیقات کی جائیں،لہیذا آئی سی سی اس میچ کی تحقیقات کا ارادہ نہیںرکھتا۔
پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش نے جاتی سردی کو پھر روک لیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان مین چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔آج صبح ملک میں سب کم درجہ حرارت قلا ت میں منفی 05،جبکہ استور اور اسکردو میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر چند شہروں کے درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔ اسلام آباد06، لاہور 11، کراچی17، پشاور 06، کوئٹہ-04، مظفرآباد07، حیدرآباد 15، لاڑکانہ 11، سکھر 10، ساہیوال 09، سرگودھا 10، بہاولنگر 10، فیصل آباد09اور ڈیرہ اسمعیل خان میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
