PPI News Bulletin 0900 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے 24 ارب روپے کی پیشکش کر دی ہے۔ ایران کی پیشکش کا جائزہ آج کابینہ کے اجلاس میں لیا جائے گا۔ایران نے پاکستان پر بڑھتے ہوئے امریکی دباو کے بعد پاکستان کو اپنے ملک کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کے اخراجات کے لیے 24 ارب روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔ پیشکش کا جائزہ آ ج کابینہ کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ وزارت پٹرولیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایران سے یہ رقم نہیں لی جائے گی تو دوسرا آپشن یہ ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کا پاکستان میں گیس پائپ لائن بچھانے کا ٹھیکہ چین یا روس کو دیا جائے اور اس کے لئے قواعد و ضوابط میں نرمی اختیار کی جائے۔

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجوں کی واپسی ذمہ دارانہ طریقے سے ہونی چاہئے، جلد بازی میں واپسی خطرناک ہو سکتی ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 16 بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے تاہم اس کا ذمہ دار واحد شخص ہے، افغانستان سے ہزاروں فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہونا چاہئے۔ صدراوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سول اداروں میں سینکڑوں امریکی مشیر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور بڑی تعداد میں مشینری افغانستان میں موجود ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنا نا ہے کہ افغان حکام اپنی سرحدوں کو محفوظ بنا سکیں تاکہ القاعدہ دوبارہ افغانستان میں نہ آسکے۔

بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، لاہورمیں ہر ایک گھنٹے بعد متعدد گرڈاسٹیشن 3، 3 گھنٹے کیلئے بند کیے جارہے ہیں۔ پپیکو ذرائع کے مطابق پانی کی قلت کے باعث تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا ڈیم سے بجلی کی پیداوار انتہائی کم رہ گئی ہے، شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے جبکہ دیہات میں 14 گھنٹے تک جاپہنچا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر ناصر عبدالعزیز النصر نے اسٹراس برگ میں یورپین یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ شام میں 8ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ ہلاکتیں مظاہرین پر حکومتی کریک ڈا ﺅ ن کی وجہ سے ہوئی ہیں. ان کاکہناتھا کہ اگر سلامتی کونسل اس سلسلے میں کچھ نہیں کرتی تو جنرل اسمبلی کارروائی کیلئے تیارہے. انھوں نے مزیدکہا کہ شام کے حالات بدترین ہوگئے ہیں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرناہوں گے.

فلورملزمالکان نے پنجاب میں آٹے کی فی من قیمت میں تیس روپے کا اضافہ کردیا ہے جس پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں طے پایا کہ بیس کلو آٹے کا تھیلا پندرہ روپے اضافے کے بعدپانچ سو تہترروپے میں فروخت کیاجائے گا جبکہ میدہ کی قیمت بھی پچاس روپے فی بوری بڑھادی گئی ہے۔

محکمہ موسمےات کے مطابق ملک کے بیشتر مقا ما ت پر مو سم خشک رہے گا تا ہم اسلام آ با د ،روالپنڈی ،سر گو دھا ،پشاور،بنوں ،ما لا کنڈ ،ہزارہ ،کو ہا ٹ ،ژوب ،کشمےر اور گلگت بلتستان مےں چند اےک مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ با رش اور پہا ڑوں پر بر فبا ری کا امکان ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد20اور 09 ،لاہور26اور10،کر اچی20اور16، پشاور17اور10،کوئٹہ12اورصفر، مظفرآباد15 اور06، لاڑکانہ26اور14حیدرآباد29اور13، سکھر27اور15، ساہیوال29اور09، سرگودھا24اور10 ، بہاولنگر29اور11، فیصل آباد23اور11جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ20 اورکم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکا ن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *