گزشتہ برس مئی میں سی آئی اے کے خفیہ آپریشن میں مارے جانے والے القاعدہ چیف اسامہ بن لادن کے سمندر برد کیے جانے کی اطلاع پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے.امریکی سیکورٹی ایجنسی اسٹارفورٹ کی خفیہ انٹیلی جنس فائلوں سے حاصل کردہ ای میل انکشافات کے مطابق القاعدہ چیف کو مارے جانے کے بعد اسلامی طریقے سے سمندر برد کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں بلکہ اسامہ کی لاش کو امریکی ریاست ڈیل ویئر کے فوجی ائیر بیس بھجوادیا گیا تھا،جہاں سے بعد میں لاش کو معائنے اور رپورٹ کے لیے میر لینڈ کے امریکی افواج کے میڈیکل انسٹیوٹ لایا گیا تھا۔ای میل سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ لاش کو سی آئی اے نے خصوصی طیارے سے امریکا پہنچایا۔
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے اس کی درخواست پر افغانستان کی سرزمین پر بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی کے عسکری تربیتی کیمپ بند کرانے میں مدد کی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق براہمداغ بگٹی نے قندھار میں تربیتی کیمپ کھول رکھے تھے، جس کے بارے میں ہم نے افغان صدر کو آگاہ کیا ، جنھوں نے ان کیمپوں کو ختم کرایا اور پھر ہمیں اطلاع بھی دی۔۔وزیرِ داخلہ نے علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں اور رہنماؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کی نگرانی کی جارہی ہے۔
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی دوسری ایف آئی آر کے اندارج کے لئے دائر د رخواست کی سماعت آج ہو گی۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ یہ درخواست بے نظیر بھٹو کے سابق سکیورٹی آفیسر چوہدری اسلم کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیر قانون بابر اعوان ،سابق صدر پرویز مشرف،اس وقت کے سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے تمام فریق کو نوٹس جا ری کئے تھے۔
لاہور سمیت پنجاب کے پانچ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند کردیئے گئے۔ سوئی ناردرن کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال ، ملتان اور گوجرانوالہ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح چھ بجے سے جمعرات کی صبح چھ بجے تک بند رہیں گے۔سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ قریبا بند ہو کر رہ گئی۔ حکام کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کے صنعتی صارفین کو گیس کی سپلائی بھی آج صبح سے بند کردی گئی ہے۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے تیزی رہی ، ہنڈرڈ انڈیکس چار سال بعد تیرہ ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ ملک میں جاری سیایسی سطح پر بے چینی اور پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجوداس ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ اور مقامی سرمایہ کاروں کی ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔تاہم افراط زر میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم تیرین سطح تک گرنے پر مارکیٹ میں تشویش پائی گئی۔ اس طرح ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو بیاسی پوائنٹس بڑھ کر تیرہ ہزار نواسی پوائنٹیس پر بند ہوا۔ جو بارہ جون دو ہزار آٹھ کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ سیریز ہاکی لیگ میں حصہ لینے والے فاروڈ ریحان بٹ اور شکیل عباسی کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ختم کیا جائیگا البتہ پابندی لگانے سے پہلے حکام ایف آئی ایچ سے صلاح مشورہ کریں گے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ رواں ہفتے میں کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال سامنے آجائیگی۔
محکمہ موسمےات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں موسم خشک اور سردرہے گا،تاہم بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فباری کا امکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد22اور 13 ،لاہور30اور13،کر اچی29اور19، پشاور23اور11،کوئٹہ18اور05، مظفرآباد23 اور07، لاڑکانہ31اور13حیدرآباد35اور20، سکھر36اور18، ساہیوال27اور06، سرگودھا27اور14 ، بہاولنگر30اور16، فیصل آباد28اور14جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ28 اورکم سے کم14ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
