PPI News Bulletin 0800 پی پی آ ئی نیوز بلیٹن

سینٹ کیلئے بلوچستان کی سات جنرل نشستوں پرالیکشن کمیشن اسلام آباد ہیڈ آفس میں آ ج دوبارہ گنتی ہوگی۔جس کے نتائج کے بعد سینٹ انتخابات کامرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ بلوچستان میں جنرل نشستوں پر اے این پی کے محمد داؤد اچکزئی کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے سیدنواب شاہ نے اعتراض کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی سات جنرل نشستوں پر نتائج روک دیئے تھے۔ سینٹ کیلئے بلوچستان کی بارہ نشستوں میں ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی دو ، دو جبکہ اقلیت کی ایک نشست پر امیدوارکامیاب قراردیئے جاچکے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علا قے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور پائپ لائن کی مرمت شروع کردی گئی ہے۔

سوئی گیس لود منیجمنٹ پلان کے تحت پنجاب کے 500 سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مددت کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جار ری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مزکرات میں معاملہ حل کر نے لیے سکیرٹری پٹرولیم ،ایم ڈی سوئی نادرن گیس،چیئر مین اوگرا اور چئیر مین سی این جی ایسوسی ایشن پر مبنی کمیٹی تشکیل دے دی۔2008 کے بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز کے ساتھ انڈ سٹری کی طرز پر پریشر کم ہونے پر گیس کی فراہمی معطل کرنے کے معاہدے کئے گئے تھے جن کے تحت پنجاب کے 560 اسٹیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ان اسٹیشنز مین ملتان کے 212 اسٹیشنز مین سے 73 جبکہ ضلع وہاڑی کے کل 25 مین سے 13 سی این جی اسٹیشنز شامل ہیں۔

ولادی میر پیوٹن انسٹھ فیصد ووٹ لے کر تیسری بار روس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں ولادی میر پیوٹن کے سینکڑوں حامیوں نے ان کی کامیابی پرخوب جشن منایا،،،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیوٹن کا کہناتھا کہ انہیں منتخب کرکے شہریوں نے روس کی تباہی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔دوسری جانب اپوزیشن اور مبصرین نے ان پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔۔اپوزیشن نے انتخابات کو غیرمنصفانہ قراردے کر ملک بھرمیں احتجاجی ریلیوں کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے وعدے پر قائم ہیں ، ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔امریکن اسرائیل پبلک افیئر کمیٹی سے خطاب میں اوباما نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے باز رکھنے کے لئے دباﺅ برقرار رکھیں گے۔ایران کا ایٹمی پروگرام اقوام عالم کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا سفارتی حل چاہتے ہیں اور اس معاملے کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے ،ایران پر امریکی حملے سے متعلق باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں لیکن اگر اس نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *