سپریم کورٹ سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ عملے پر تشدد کے واقعے پر لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت آج کرے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حلقہ پی ایس تریپن ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے تشدد کا ازخود نوٹس ڈی ایم جی کی خاتون افسر کے خط پر لیاتھا۔عدالت نے وحیدہ شاہ، آئی جی سندھ اور الیکشن کمیشن کے حکام کو آج طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ واقعے کی فوٹیج ٹی وی چینلز پر نشر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن بھی روک دیا تھا۔
ملک بھر میں گھی ملز مالکان کی ہڑتال آج چودھویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث گھی و خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ ہڑتال کے باعث گھی کے سولہ کلو کے کنستر کی قیمت میں 80 سے 100 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 20 سے25 روپے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ لاہور کی مارکیٹ میں کھلے گھی کی قیمت دس روپے اضافے سے 180 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ فیصل آباد میں گھی ملز کی ہڑتال کی وجہ سے ایک کلو گھی کی قیمت بیس روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میں چار آئل ٹینکرز جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف گھی ملز مالکان نے تحفظ کی فراہمی کے لیے گھی و تیل کی سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی ہے۔
آج ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی جائے گی۔ایران کے پارلیمانی انتخابات میں چار کروڑ 8لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 31صوبوں میں پارلیمانی انتخابات کے لئے تقریبا تین ہزار پانچ سو امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے دو سو نوے افراد منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے۔ایران کی اصلاح پسند جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ووٹوں کی شرح میں کمی کی توقع ہے۔ ایرانی صدر احمدی نژاد نے ووٹ دینے کو قومی فریضہ قرار دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں اصل مقابلہ صدر احمدی نژاد اور ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے حامیوں کے درمیان ہوگا کیونکہ ان دونوں رہنماوں کے درمیان کافی عرصے سے چپقلش جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک روز میں ہی فی اونس نوے ڈالر تک کم ہو گئی. ایک روز قبل سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو بانوے ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم امریکا کے مرکزی بینک کی طرف سے معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید فنڈز فراہم نہ کرنے کی رپورٹ نے سونے کی خریداری کم کر دی.نیو یارک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت سترہ سو ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ تین سال کے بعد ایک دن میں سونے کی قیمت میں اتنی زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا سیکیورٹی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔پاک بنگلہ دیش میچز اپریل میں کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، کراچی میں دو جبکہ لاہور میں ایک میچ کھیلا جائے گا۔پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے سیکیورٹی پلان بھی تیار کرلیا ہے، جس کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو سارک کانفرنس کی طرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سیکیورٹی پلان کے تحت بنگلہ دیش کی ٹیم کو پانچ بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ چار ہیلی کاپٹرز بھی سیکیورٹی پر موجود ہوں گے۔ دریں اثناءنادرا پاک بنگلہ دیش میچز کے لیے خصوصی طور پر ٹکٹ کا اجراءبھی کرےگا۔
محکمہ مو سمےا ت کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں مو سم خشک اور سر د رہے گا ،تاہم گلگت بلتستان مےں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فباری کا امکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد25اور07 ،لاہور25اور09،کر اچی30اور18، پشاور25اور07،کوئٹہ 17اورمنفی2،مظفرآباد23اور08، لاڑکانہ31اور12حیدرآباد34اور14، سکھر32اور11،ساہیوال27اور06،سرگودھا26اور08 ، بہاولنگر28اور11، فیصل آباد26اور09جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ29 اورکم سے کم09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکا ن ہے ۔
