PPI News Bulletin 0800 پی پی آ ئی نیوز بلیٹن

سینیٹ انتخابات آج ہورہے ہیں، جس کے دوران 45 نشستوں پر 98 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پنجاب میں سینیٹ کی سات نشستوں پر آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ خواتین، ٹیکنو کریٹس، علماءاور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں سینیٹ کیلئے امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، اور دس نشستوں پر اب تیرہ امیدوار مدمقابل آئیں گے۔ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پیپلزپارٹی کے عبدالحفیظ شیخ اور ایم کیو ایم کے فروغ نسیم پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں کوئی امیدوار بلامقابلہ منتخب نہیں ہوسکا اور تیرہ نشستوں کیلئے پچیس امیدوار سینیٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔بلوچستان سے سات عام نشستوں کیلئے 19، خواتین کی دو نشستوں کیلئے نو، علمااور ٹیکنو کریٹس کی دو نشستوں کیلئے آٹھ جبکہ ایک اقلیتی نشست کیلئے پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔فاٹا کی چار نشستوں کیلئے گیارہ امیدوار آمنے سامنے ہیں، جبکہ اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر ق لیگ کے سید مشاہد حسین اور عام نشست پر پیپلز پارٹی کے عثمان سیف اللہ بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے اور اس پائپ لائن منصوبے کو آگے نہیں بڑھانا چاہئے۔ واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نظر میں پاکستان ایران پائپ لائن منصوبہ بہتر منصوبہ نہیں۔ پاکستان کو ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے۔ ایران خطے میں دیگر ممالک کو بھی مدد فراہم کرنے کے وعدے کر چکا ہے تاہم یہ وعدے وہ پورا نہیں کرتا۔ امریکہ کو پاکستان کے توانائی کے بحران کے مسائل سے اگاہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کرا چی میں پو لیس اہلکا رو ں پر تشدد کے الزا م میں وزیر اعلیٰ بلو چستان نوا ب اسلم رئیسا نی کے دو بیٹو ں سمیت 20 نا معلو م افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا گیا میڈیا رپو رٹس کے مطا بق زیر اعلیٰ بلو چستان نوا ب اسلم رئیسا نی کے بیٹو ں یا د گا ر رئیسا نی اور میر حسن رئیسا نی کے خلا ف کرا چی کے علا قے ڈیفنس کے تھا نہ درخشا ں میں سر کا ری امو ر میں مدا خلت اور سر کا ری اسلحہ چھین کر پو لیس اہلکا رو ں پر تشدد کے الزا م میں مقد مہ درج کر لیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان کے دو نوں بیٹو ں کے خلا ف مقد مہ پو لیس اہلکا رو ں غلا م حسین اور لیا قت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے دو نو ں پو لیس اہلکا ور ں کا مو قف ہے کہ وہ ڈیفینس میں اپنی معمو ل کی ڈیو ٹی پر چیکنگ کر رہے تھے کہ رو کنے پر وزیر اعلیٰ بلو چستان کے دو نو ں بیٹو ں اور انکے سا تھیو ں نے انہیں تشدد کا نشا نہ بنا یا اور بے ہو شی کی حا لت میں چھو ڑ کر فرار ہو گئے ذرا ئع کے مطا بق دو نو ں اہلکا رو ں کو تھو ڑی دیر بعد گشت کر نے والی مو با ئیل نے بیہو شی کی حا لت میں سڑک کنا رے سے اٹھا کر ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں انہیں طبی امدا د دی گئی ۔

اقوام متحدہ نے امریکی فوج سے قرآن مجید کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے عظیم غلطی قرار دیا ہے۔افغان دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی مندوب جان کیوبس نے کہا کہ پہلے اقدام کے طور پر معذرت کے بعد اب دوسرے قدم کے طور پر ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔انھوں نے گزشتہ ہفتے صوبہ قندوز میں اقوام متحدہ کے کمپاﺅنڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قرآن مجید کی بے حرمتی نہیں، بلکہ ہم اسلام کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔

.قومی کرکٹ ٹیم کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنے کے لئے کوچ ڈیو وٹمور پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ڈیو وٹمور رات گئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچے اور انھوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔ائرپورٹ پر پی سی بی کی طرف سے تو انھیں لینے کوئی نہیں آیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکار ضرور موجود تھے۔واضح رہے کہ ڈیو وٹمور نے معاہدے کے وقت ہی انگلینڈ سیریز کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کی شرط رکھی تھی۔اب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *