وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی
حقانی نیٹ پر کارروائی کے لیے پاکستان پر دباﺅ ڈالتے رہیں گے، امریکی وزیرخارجہ
افغانستان میں قیام امن کے لیے حمایت جاری رکھیں گے، صدر زرداری
بینکو ں کے غیر فعال قر ضو ں مین ڈیڑھ سو فیصد اضا فہ
اور
لندن اولمپکس کے انعقاد میں سو دن باقی رہ گئے
Weather
خبروں کی تفصیل:۔
وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج دوبارہ ہو گی۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدرکو غیر ملکی مجسٹریٹ کے سامنے بھیجیں گے تو عافیہ کا مطالبہ کیسے کریں گے جبکہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ معاملہ قومی مفاد کا ہے۔جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے وزیر اعظم توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قومی مفادات کے معاملات کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اعتزاز احسن سے استفسار کیا تھا کہ اگر ہم آپ کے اعتراض کے باوجود کیس کی سماعت کریں اور فیصلہ کر دیں تو کیا آپ اپیل کریں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہو سکتا ہے ریاست ہی اپیل کر دے کہ آپ سماعت کے اہل نہیں تھے۔ سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ استثنیٰ آصف زرداری کو نہیں بلکہ صدر مملکت کے عہدے کو حاصل ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباو ڈالتی رہیںگے۔ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ افغانستان میں ہونے والے حملے میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے دورہ پاکستان میں بھی حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی بات کی تھی۔ ہلیری کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک سخت جان دشمن ہے۔ ایران کی جانب سے ایٹمی مذاکرات سے پہلے پابندیاں ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ ایران کو پہلے اپنی سنجیدگی ثابت کرنی ہوگی۔
صدرزرداری نے کابل میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اس گھڑی میں پاکستان افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔صدر زرداری نے کابل میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں امن قائم ہوگا اور پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے حمایت جاری رکھے گا۔
بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں موجودہ دور حکومت میں ڈیڑھ سو فیصد سے زائد اضافہ ہو گیاہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2008ءمیں بینکوں کے غیر فعال قرضوں کی مجموعی مالیت دو سو پچاس ارب روپے سے کم تھی جبکہ دسمبر 2011ءتک ان کی مالیت چھ سو تئیس ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ اس دوران بینکوں کی طرف سے دئیے جانے والے مجموعی قرضوں کے مقابلے میں غیر فعال قرضوں کی شرح میں بھی پانچ اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اولمپک کھیلوں کے انعقاد میں 100 دن باقی رہ گئے ہیں، لندن میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔لندن میں اولمپک کھیلوں کے مقابلے 30 مختلف مقامات پر ہوں گے جن کی تیاریوں کا تکنیکی جائزہ لینے کے لئے جانچ پڑتال جاری ہے۔ ٹینس مقابلے ویمبلڈن، فٹ بال میچ ویمبلے سٹیڈیم جبکہ تیراندازی کے مقابلے لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں ہوں گے۔ برطانوی کھلاڑیوں نے مقابلوں کی پریکٹس شروع کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان، سکھر ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہنے کا امکا ن ہے ۔ اسلام آباد29اور 13 ،لاہور29اور17، کراچی 35اور24، پشاور31اور16، کوئٹہ26اور09، مظفرآباد29اور12، لاڑکانہ36اور19، حیدرآباد36اور22، سکھر35اور23، ساہیوال33اور15،بہاولنگر32اور17، فیصل آباد32اور16جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ32اورکم سے کم16ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔