صدر آ صف علی زرداری نے آ ئندہ عام انتخابات ما رچ2013مےں کر ائے جا نے کی تجو ےز دی ہے،جس پر اتحا د ےوں نے صدر زرداری کی تجوےز کی تا ئید کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی زےر صدارت اتحا دی جما عتوں کے اجلا س مےں اس بات پر اتفاق کیا گےا ہے کہ جمہوری حکومت کو مدت پوری کرنے کا کریڈٹ لینا چاہئے ۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جلد عام انتخابات کرانے کے لیے اپوزیشن کے پاس کوئی جواز موجود نہیں، اس لیے انتخابات 2013ءمیں ہی منعقد ہونے چاہئیں۔
حکومت نے نیئر بخاری کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔مےڈ ےا رپو رٹس کے مطابق پےپلز پا رٹی کے شرےک چےرمےن اور صدر پاکستان آ صف علی زرداری نے فاروق ایچ نائیک کی جگہ نیا چیئرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے اعتزاز احسن، رضا ربانی، بابر اعوان اور فرحت اللہ بابر کے نام بھی عہدے کیلئے زیرغور تھے۔ لیکن قرعہ نیئر بخاری کے نام نکلا۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہو گی۔ سیکرٹری کابینہ اوردفاع نرگس سیٹھی اپنا بیان رکارڈ کرائیں گی۔جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے بابر اعوان ، سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور وزیراعظم کی سابق پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو وزارت قانون کی جانب سے بھجوائی گئی سمریوں میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا مشورہ دیا گیا،وہ قانونی معاملات پر ملنے والی رائے پر عمل درآمد کے پابند تھے۔ ایک موقع پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کے نتیجے میں منتخب وزیراعظم کو سزا بھی ہو سکتی ہے، اس لئے انہیں دفاع کے تمام مواقع ملنے چاہئیں۔ےا د رہے کہ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم گیلانی پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
ملتان مےں 3منزلہ زےر تعمےر عما رت گر نے سے2افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملبے تلے 8سے 10 افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔اطلا عا ت کے مطابق ملتان مےںسبزی منڈی روڈ پر واقع زیر تعمیرعما رت اچانک منہدم ہوگئی جس میںمتعدد مزدرو موجود تھے۔ امدادی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مزدروں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ بقیہ مزدروں کو نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
فیصل آباد میں خواتین پرتیزاب پھینکنے کیخلاف نئے قانون کے تحت پہلامقدمہ درج کر لیا گیا ،فیصل آباد پولیس کے مطابق ایک ہفتے پہلے3 لڑکیوں پرنا معلوم افراد کی جانب سے تیزاب پھینکا گیا تھا ،جس کا مقدمہ آج نئے قانون کے تحت درج کر لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کااعلان کر دیا ہے۔اعلان کے مطابق اعجازاحمدکوقومی ٹیم کی کوچنگ سے فارغ کردیاگیا ہے،نوید چیمہ منیجر برقرار رہیں گے۔ڈیوواٹمورہیڈکوچ،اورجولےن فا ﺅنٹین کو فیلڈنگ کوچ مقررکیا گیا ہے۔فزیوتھراپسٹ فیصل حیات ،صبوراحمدٹرینرہوں گے جبکہ وسیم احمدسیکیورٹی منیجر،طلحہٰ بٹ اینالسٹ اورملنگ علی مساجر ہوں گے۔
