Older Person’s Day معمر افراد کا دن

پاکستان سمیت آج پوری دنیا میں معمر افراد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر 60 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد میں ہر ماہ 10 لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت دنیا کی 10اعشاریہ آٹھ فیصد آبادی بزرگوں پر مشتمل ہے۔1950 میں صرف 3 ممالک کی عمر رسیدہ آبادی ایک کروڑ سے زائد تھی جن میں چین، بھارت اور امریکا شامل تھے جبکہ 2009 میں ایسے ممالک کی تعداد 12 ہو گئی جہاں عمر رسیدہ آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے۔2010 میں پاکستان کی 60 سال سے زائد عمر بزرگ آبادی کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔ اکنامک سروے آف پاکستان 2010-11 کے مطابق 1998 سے 2010 تک ملک میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 1998 میں بزرگ افراد کی آبادی 55 لاکھ 40 ہزار تھی۔ آبادی کے عالمی ماہرین کے مطابق 2050 تک دنیا میں 60 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد مزید 3 گنا اضافے سے 2 ارب ہو جائے گی جبکہ اس وقت دنیا کے 32 ممالک کی بزرگ آبادی ایک کروڑ سے زائد ہو گی۔ اس وقت سب سے کم عمر رسیدہ افراد کی شرح آبادی والے ملک متحدہ عرب امارات اور قطر ہیں۔ دنیا میں بزرگوں کی معاشی بدحالی وتنزلی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ 5 میں سے صرف ایک 60 سال سے زائد عمر معمر شخص کو پینشن کی سہولت حاصل ہے۔ یوں دنیا کے 60 کروڑ 70 لاکھ بزرگوں کو معاشی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ اقوام متحدہ دکے مطابق کم ترقی یافتہ ممالک میں 70 فیصد مردوں اور 40 فیصد بزرگ عورتوں کو کام جاری رکھنا پڑتا ہے۔ جنہیں اپنی عمر کے باعث مختلف مالی اور معاشی استحصال اور ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *