Actor Kamal’s Death Anniversary ادا کا ر کمل کی بر سی

پاکستان کے ساٹھ اور ستر کی دہائی کے کامیاب اداکار سید کمال کا جنم بھارت کے شہر میرٹھ میں ہوا جہاں سے انیس سو ستاون میں وہ پاکستان آگئے۔ پاکستان آ کر انہوں نے اگلے ہی سال اپنی پہلی فلم ’ٹھنڈی سڑک‘ بنائی۔ کمال کو پاکستان کے پہلے کامیڈی ہیرو کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ سید کمال کی شکل و صورت بھارت کے نامور اداکار راج کپور سے کافی مشابہت رکھتی تھی اس لیے انہیں پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔ انہوں نے سویرا، سہاگن، آشیانہ، دال میں کالا، باپو، اپنا پرایا، ایاز، مراد سمیت دوسو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹراور پروڈیوسر بھی تھے۔ ان کی ڈائریکٹ کی ہوئی فلموں میں شہنائی ، انسان اور گدھا، ،ہنی مون، دوسری ماں،درد دل اور جوکر قابل ذکر ہیں۔ انیس سو اڑسٹھ میں فلم ’بہن بھائی‘ کیلئے انہیں نگار ایورڈ سے بھی نوازا گیا۔ فلموں سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے ٹی وی کا رخ کیا اور مختلف ڈراموں میں کئی یاد گار کردار ادا کئے ۔ صحت کی خرابی کے باعث وہ کافی عرصے تک شوبز کی دنیا سے دور رہے اور طویل علالت کے بعد پچھتر برس کی عمر میں یکم اکتوبر دو ہزار نو کو کراچی میں انتقال کرگئے ، اور یوں منفرد اداکاری کا ایک حسین باب اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *