تھر ڈیپ رورل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تھر پارکر اور قریبی اضلاع میں خواتین کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جاتے ہیں ،جس سے خواتین لائیو اسٹاک ،کاشت کاری، غلہ بانی اور گھریلو کاروبار سے منسلک ہو کر اپنے معاشی مسائل حل کر رہی ہیں۔TRDPکے مائیکرو فنانس پروگرام میں سینئر منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پٹھانی کُمبھار نے PPIسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُنکا ادارہ کس طرح تھر پارکر کی خواتین کے معاشی استحکام کیلئے سر گرم عمل ہے:
پٹھانی کُمبھار کا کہنا ہے کہ تھر پارکر میں خواتین کی بڑی تعداد ان قرضہ جات سے مستفید ہو رہی ہے، TRDPکی مائیکرو فنانس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں70فیصد خواتین شامل ہیں:
تھر ڈیپ رورل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت خواتین کو دیے جانے والے آسان قرضہ جات کی ادائیگی کا طریقہ کار نہ صرف بے حد آسان ہے بلکہ ادائیگی کا شیڈول لون حاصل کرنے والوں کی سہولت کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے:
لائیو اسٹاک،سلائی کڑھائی ، دستکاری اور چھوٹے پیمانے پر گھریلو کاروبار سے منسلک خواتین کم سے کم 5ہزار سے لے کرزیادہ سے زیادہ50ہزار تک کے قرضہ جات حاصل کر رہی ہیں ،اسکے علاوہ TRDPکی جانب سے خواتین کیلئے ٹریننگ کورسز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ کاروبار سے منسلک ہونے والی خواتین کو ابتدائی تربیت فراہم کی جا سکے:
اس نوعیت کی آسان قرضہ جات اسکیمیں ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی شروع کی جانی چاہئیں تاکہ خواتین انفرادی سطح پر اپنے معاشی مسائل حل کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔