Land Scarce Singapore’s Vertical Village in the Sky – سنگاپور ہاﺅسنگ منصوبہ

سنگاپور کے محکمہ ہاﺅسنگ نے ایک منفرد منصوبے کو متعارف کرایا ہے جس میں عمودی گاﺅں تعمیر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر چیونگ کوون ہیا سنگاپور ہاوسنگ اینڈ ڈویلیپمینٹ بورڈ کی سربراہ ہیں،اس منصوبے کے بارے میں انکا انٹرویو سنتے ہیں آج کی رپورٹ میں

ڈاکٹر چیونگ”بنیادی طور پر ہم سرکاری ہاﺅسنگ اتھارٹی ہیں اور اس محکمے کے تحت ہم سنگاپور کی 83 فیصد آبادی کو رہائشی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ہم ان افراد کو اب تک 23 ٹاﺅنز میں دس لاکھ فلیٹس فراہم کرچکے ہیں، تو ایچ ڈی بی صرف منصوبہ ساز اور گھروں کی تعمیر کرنے والا ادارہ ہی نہیں، بلکہ ہم قصبوں کی جامع منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں، اور ہم لوگوں کو کمرشل، سماجی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں، یہ نیا منصوبہ غیرمعمولی ہے کیونکہ یہ صرف ایچ ڈی بی نہیں بلکہ اداروں جیسے محکمہ وغیرہ کے اشتراک کیساتھ بروئے کار لایا جارہا ہے، تاکہ لوگوں کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کی جاسکیں”۔

سوال” اس منصوبے کے تحت وہاں کے رہائشیوں کو دوستانہ تعلقات کیلئے تیار کیا جائے گا، یہ مقصد کیسے حاصل کیا جاسکے گا؟

ڈاکٹر چیونگ”میرے خیال میں یہ اس منصوبے کا مرکزی خیال ہے، پرانے زمانے میں دیہاتی افراد بلندوبالا عمارات میں نہیں رہتے تھے، اور وہاں متعدد گھر ایک ساتھ ہوتے تھے، وہاں موجود سہولیات افراد اکھٹے استعمال کرتے تھے، وہ اکھٹے خوشیاں بناتے تھے اور انکا تعلق مجبوط ہوتا ہے، یہ کسی برادری کی اصل روح ہوتی ہے۔ تو میرے خیال میں ہمیں اسے پکڑنے کی ضرورت ہے، نہ صرف فزیکل ڈیزائن میں بلکہ اس کی روح پر بھی عمل ہونا چاہئے”۔

سوال”ہر چیز ایک چھت کے نیچے آخر یہ منصوبہ ایچ ڈی بی کے دیگر منصوبوں سے کیسے مختلف ہے؟

ڈاکٹر چیونگ”ایچ ڈی بی کے ہر منصوبے میں آپ اپنے گھر کا ڈیزائن خود بناتے ہیں، اس کے علاوہ زمین کا اضافی ٹکڑا ہوتا ہے جس میں بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز یا ہسپتال وغیرہ تعمیر کیا جاسکتا ہے، یا کھانے پینے کا کوئی مرکز بنایا جاسکتا ہے، مگر اس نئے منصوبے میں ہم نے تمام چیزوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی ہے، اور یہ اس منصوبے کا دلچسپ امر ہے، اس میں دو بلاک معمر افراد کیلئے ہیں، اس کے علاوہ کمرشل اور ریٹیل آﺅٹ لیٹس ہوں گے، سماجی اور طبی سہولیات موجود ہوں گی، اور سب سے اوپر ایک جگہ برادری کیلئے مختص کی جائے گی، جہاں لوگ تقاریب وغیرہ کا انعقاد کرسکیں گے”۔

سوال” اس بلند و بالا عمارت کی تعمیر سے آپ کے خیال میں لوگوں میں کس حد تک قربت بڑھے گی؟

ڈاکٹر چیونگ”مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس ایک پلازہ میں نچلی منزل پر خالی جگہ ہوگی تو وہاں لوگ اپنی سرگرمیوں کا انعقاد کرسکیں گے، وہاں اکھٹے ملکر تہواروں کو منایا جائے گا اور عشائیے کی دعوتیں ہوسکیں گی، اسی طرح بلند و بالا عمارات میں ہمارے پاس چھتوں پر باغات ہوتے ہیں ، جہاں لوگ اپنے پسند کے پودے لگاسکتے ہیں، سنگاپور میں اس طرح کی برادری فروغ پارہی ہے، جنھیں دا کمیونیٹی ان بلووم گروپ کا نام دیا گیا ہے، اسی طرح آپ ایک اور مچال دیکھ سکتے ہیں، معمر افراد کی رہائش بچوں کے مراکز کے قریب رکھنا ان بزرگوں کیلئے بہترین ہوگا کیونکہ وہ ان مراکز کے عملے کی مدد کرسکیں گے۔ ہم نے مختلف عمروں کے افراد کیلئے متعدد سہولیات کو ڈیزائن کیا ہے تو ورزش کے علاقے کے ساتھ ہی کھیل کا میدان ہوگا، اس طرح نوجوان اور بزرگوں کو اکھٹے رہنے کا موقع ملے گا”۔