Lahore Coaches Training Session خواتین کو چز

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے لاہور میں خواتین کوچز کیلئےDسرٹیفکیٹ کوچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔5روزہ ورک شاپ کا مقصد تھاخواتین کھلاڑیوں میں فٹ بال کو فروغ دینا اور مستقبل کیلئے کوالیفائیڈ کوچز تیار کرنا ، تاکہ ملکی اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کھلاڑی سامنے آسکیں۔ ٹریننگ سیشن میں خواتین کو تربیت فراہم کرنے والے کوچ طارق لطفی کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں کوالیفائیڈخواتین کوچز کا فقدان ہے ،یہی وجہ ہے کہ کوچز کیلئے اس نوعیت کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا :
طارق لطفی کے ہمراہ Bلائسنس یافتہ خاتون کوچ کرن الیاس نے 19 خواتین کو کوچز ٹریننگ فراہم کی،اس سلسلے میں یہ بھی خیال رکھا گیا کہ دنیا بھر میں اپنائی جانے والی جدید کوچنگ ٹیکنیکس اور طریقہ کار سے خواتین کوچز کو آگاہ کیا جائے:
خواتین فٹ بال کوچز کیلئے نہ صرف آگے بڑھنے کے شاندار مواقع موجود ہیں، بلکہ خواتین کوچز پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں،اس سلسلے میں طارق لطفی کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین میں کھیلوں کے حوالے سے جوش و جذبہ پایا جاتا ہے صرف اور صرف خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو پالش کرنے کی ضرورت ہے:
اس حوالے سے کوچنگ کو بطور پروفیشن اپننانے والی خواتین کیلئے کچھ مشکلات بھی موجود ہیں:
طارق لطفی کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن Dسر ٹیفکیٹ کوچنگ کورس کا مقصد فٹ بال کوچنگ سے منسلک خواتین کو بین الاقوامی سطح کی معلومات فراہم کرنا ہے جو بطور کھلاڑی یا ٹرینز اُنکے لئے بہت ضروری ہیں:
اس نوعیت کے ٹریننگ سیشنز سے نہ صرف خواتین کوچز کی تعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ کھلاڑی بھی خواتین ٹرینرز کے ساتھ زیادہ آرام دہ ماحول میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کر سکیں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *