Keeping the Dying Burma’s Bull Racing – برما میں بیل گاڑیوں کے دوڑ کی روایت

بیل گاڑیوں کی دوڑ برما کا روایتی کھیل ہے جو صدیوں سے کھیلا جارہا ہے، وقت کے ساتھ اس کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور اب یہ بہت کم کھیلا جاتا ہے۔تاہم دیہی زندگی میں بیل گاڑیاں بہت اہمیت رکھتی ہیں، اور وہاں میلوں ٹھیلوں میں بیلوں کی دوڑ مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ

برمی ریاست منڈالے کے دیہی قصبے تھار۔زی کے نواح سے بیل گاڑیوں کا ایک قافلہ گزر رہا تھا جویو وا گائی نامی گاﺅں کی جانب رواں دواں تھا، ہر سال اس علاقے کے خاندان اپنے بیلوں کو چلاتے ہیں اور اکھٹے مل کر مقامیپیگوڈا فیسٹیول مناتے ہیں۔ شوی ین ماونامی یہ میلہ ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے، قریبی دیہات کے رہائشی گروپس کی شکل میں بیل گاڑیوں میں یہاں پہنچتے ہیں، متعدد خاندان میلے کے دوران پیگوڈا کے قریب کیمپ لگالیتے ہیں۔ یہاں سے اچھے مناظر دیکھنے میں نظر آتے ہیں۔

ویمن”میرا خاندان چند دن پہلے ہی یہاں آگیا تھا تاکہ ہمیں اور ہمارے بیلوں کو رہنے کیلئے اچھی سایہ دار جگہ مل سکے، میرے خاندان کے تمام افراد یہاں موجود ہیں اور ہم سب چھ دن تک یہی رہیں گے”۔

یہ میلہ پرانے دوستوں کے درمیان میل ملاقات کا بہانہ بھی بنتا ہے، لوگ یہاں اچھے کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور مل کر تفریح کرتے ہیں، تاہم اس کا مرکزی ایونٹ بیل گاڑیوں کی دوڑ ہوتا ہے۔

مین”میرا تعلق نئیونگ بن تھارگاﺅں سے ہے، ہم یہاں سے پورے چاند کی رات اپنے گھر واپس جائیں گے”۔

متعدد افراد اس دوڑ میں حصہ لینے کیلئے آتے ہیں۔

مین”ہم اپنی بیل گاڑیاںکیاوکسے کے راستے یہاں لاتے ہیں”۔

دوڑ کے مقام پر لوگوں کا بے پناہ ہجوم ہے، اس گاﺅں میں میلے کے دوران بیل گاڑیوں کی دوڑ کی روایت صدیوں پرانی ہے، اس میلے میں مختلف قسم کے مقابلے ہوتے ہیں مگر اس کی جان یہ دوڑ ہی ہوتی ہے۔ یو کی ہالنگ اس دوڑ کے جج ہیں۔

ہالنگ”بیل گاڑیوں کے یہ مقابلے میلے سے تین یا چار قبل ہوتے ہیں، ہم جانوروں کی عمر کے حساب سے تین گروپس بناتے ہیں، اس کے علاوہ ان کا مقابلہ حسن بھی ہوتا ہے، جبکہ دیکھا جاتا ہے کہ بیل کتنا تیز دوڑتا ہے، اس کے حساب سے اسے مختلف گروپس مٰں شامل کیا جاتا ہے”۔

مقابلہ حسن نامی ریس کے دوران ایک شخص اپنے بیل کو ٹریک پر دوڑاتا ہے اور اسے سرخ پرچم کے پار لے جاتا ہے، ججز بیل کی دوڑ کو دیکھ کر پوائنٹس دیتے ہیں۔

ہالنگ”ہم چار ججز چار مختلف جگہوں پر کھڑے ہوتے ہیں، ہم لوگ ہر چیز کو مدنظر رکھ کر پوائنٹس دیتے ہیں، بیل کی خوبصورتی، توازن اور دیگر، تو ضروری نہیں کہ سب سے برق رفتار ہی ہمیشہ کامیاب ہو، کامیابی کیلئے ڈرائیور کی عقلمندی بھی اہم ہوتی ہے، بیل کے مالک کو اپنے جانوروں کی شخصیت اور فطرت کا معلوم ہونا چاہئے، کیونکہ اسی طرح وہ اپنے مقابلے کے دوران عقلمندی سے استعمال کرسکتا ہے”۔

اس کے بعد وہ مرحلہ آتا ہے جس کا ہر ایک بے تابی سے انتظار کررہا ہوتا ہے۔

ہالنگ”بیل گاڑیوں کی دوڑ، یہ مکمل طور پر رفتار کے گرد گھومتی ہے، اور سب سے تیزرفتار ہی فاتح قرار پاتا ہے”۔

یہ بہت سنسنی خیز مقابلہ ہوتا ہے اور اکثر لوگ اپنے بیلوں کو اس کیلئے کئی ماہ پہلے سے تربیت دے رہے ہوتے ہیں۔مالکان اپنے مضبوط بیلوں کی نمائش پر فخر محسوس کرتے ہیں اور وہ انہیں رنگارنگ کپڑوں سے سجاتے بھی ہیں۔

ہالنگ”یہ ہماری روایت اور ثقافت کا حصہ ہے، اور ہم ہمیشہ اپنی ثقافتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے”۔