ملک بھر میں جہاںمختلف شعبے تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو روز گار فراہم کر رہے ہیںوہیں اِن اُبھرتے ہوئے شعبوں میں مقابلے کا رجحان نسبتاً کم اور ترقی کے مواقع زیادہ ہیں۔اِنھیں میں ایک شعبہ گرافک ڈیزائننگ کا ہے۔مختلف سرکاری اور نجی یونیورسٹیزگرافکس میںڈگری کورسز کروا رہی ہیںجبکہ ملک بھر میں بے شمار انسٹیٹیوٹس گرافکس میں ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، اِن میںArenaِ ،کراچی اسکول آف آرٹس اورانڈس ویلی وغیرہ سرفہرست ہیں جب کہ جامعہ کراچی،جامعہ پنجاب اور نیشنل کالج آف آرٹس سمیت کئے اداروں کی جانب سے گرافک ڈیزائننگ میں آنرز اور ماسٹرز کی ڈگری بھی دی جاتی ہے۔
گرافک ڈیزائنرز کیلئے انڈسٹری میں لامحدود مواقع موجود ہیں،مختلف ایڈورٹائزنگ ایجنسیز، پروڈکشن ہاﺅسز، اخبارات و رسائل اورمیڈیا سینٹرز میں گرافکس میں مہارت رکھنے والے پروفیشنلز کیلئے ترقی کے مواقع موجود ہیں۔ خواتین اِس فیلڈ میں داخل ہو کرنہ صرف جدید ٹیکنا لوجی میں مہارت حاصل کر رہی ہیںبلکہ ملک بھر میں قائم ایڈورٹائزنگ ایجنسیز اور پروڈکشن ہاﺅسز گرافک ڈیزائنرز کو معقول تنخواہ اور مراعات کا پرکشش پیکیج بھی دے رہے ہیں۔
گرافک ڈیزائننگ میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین گھر بیٹھے بھی مختلف پروجیکٹس پر کام کر کے روز گار حاصل کر سکتی ہیں۔مختلف ادارے اپنی پروڈکٹس اور سروسز کی لانچنگ کیلئے اشتہاری مہم چلاتے رہتے ہیںاس سلسلے میں اشتہاری میٹریل کی Layoutڈیزائننگ کیلئے گرافک ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اس طرح گرافک پروفیشنلز کسی بھی ادارے سے منسلک ہو کر یا انفرادی سطح پر بطور Free Lancer کام کرتے ہوئے مناسب روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
عالمی اور بین الاقوامی سطح پر Advertisement Material ڈیزائن کرنے والے پروفیشنلز کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا جدید اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہو نا ہے۔پرنٹ میڈیا میں نئے تیکنیکی سافٹ ویئرز کے ذریعے نئے نئے تجربے ہو رہے ہیں دوسری جانب الیکٹرنک میڈیا خصوصاً ڈراموں، فلموں اور اشتہارات میںAnimation Moviesکا رجحان بڑھ رہا ہے جسکے باعث گرافک ڈیزائننگ کی فیلڈ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
