Girls Hostle گرلز ہا سٹلز کا قیا م

حکومت سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے کراچی یونیورسٹی میں خواتین خصوصا نوجوان لڑکیوںکے لئے ایک ہاسٹل کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا گےا ہے،جو کہ ایک نہایت خوش آئیند اقدام ہے،اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افئیرز سندھ شعیب صدیقی کہتے ہیں۔
کراچی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کے قیام سے نہ صرف کراچی بلکہ اندرون سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلیم کے حصول کے لئے آنے والی خواتین کو رہائش کی بہترین سہولت میسر آئے گی،اس حوالے سے کراچی یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر شاہانہ عروج کہتی ہیں۔
سیکرٹری یوتھ افئیرز سندھ شعیب صدیقی کے مطابق ہاسٹل کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کر کے اس کا افتتاح کر دیا جائےگا،جبکہ دیگر تعلیمی اداروں میں اسی طرح کے ہاسٹلز کے قیام کی کوشش کی جاے گی۔
خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ملک کے ہر علاقے میں تعلیمی اداروں کا قیام اور اس میں تعلیم کا بہترین معیار فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے،لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان اداروں میں خواتین کے لئے مناسب رہائش کے انتظام سے دور دراز کے علاقوں سے تعلیم کے حصول کے لئے آئی خواتین کو بھی علم کی پیاس بجھانے میں مدد ملے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *