آج کے جدید دور میں عورت مرد کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے ،اگرچہ اب بھی عورت کو وہ مقام دل سے نہیں دیا جا رہا جس کی وہ مستحق ہیں لیکن اپنے اعتماد اور صلاحیتوں کی بدولت وہ ہر زنجیر توڑکر ترقی کی منازل طے کر رہی ہے،اسی لئے کتنی ہی با صلا حیت اور پر اعتماد خواتین اب شوبزنس میں بطور اداکارائیں لوہا منوا رہی ہیں ۔ایسی ہی ایک باصلاحیت ٹی وی اداکارہ مونا شاہ کے مطابق اس کو بچپن سے ہی اداکارہ بننے کا بہت شوق تھا،اس شعبے کو بطور کیرئیر منتخب کرنے کے بارے میں وہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں،
مونا شاہ کہتی ہیں کہ ایک اچھی اداکارہ بننے کے لئے بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کا ہونا بے حد ضروری ہے،
فلم اور ٹی وی دونو ں شعبوں کی اداکارائیں بہت با عتماد ہو چکی ہیں ،اداکارہ میرا کے مطابق وہ دور اب گزر چکا جب اداکاراﺅں کو اپنے قدم جمانے کے لئے اداکاروں کی ضرورت پڑتی تھی ،اب خود مرد اداکاروں کو آگے بڑھنے کے لئے اداکاراﺅں کی ضرورت ہے۔
شو بزنس کو ہمیشہ سے خواتین کے لئے اچھا نہیں سمجھا جاتا رہا ہے،لیکن اب اس رجحان میں بتدریج تبدیلی آ رہی ہے اور لوگ اس شعبے میں خواتین کی شمولیت کو قبول کرنے لگے ہیں ،مونا شاہ کا کہنا ہے کہ اب اس شعبے میں پڑھی لکھی اور اچھے گھرانوں کی لڑکیاں آ رہی ہیں،
اداکارہ میرا بھی خواتین کو اس شعبے میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہیں۔
خواتین کو جہاں دیگر شعبوں میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح اداکاراﺅں کو بھی اپنے شعبے میں بہت سے مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔اس بارے میں مونا شاہ کا کہنا ہے،
یہ سچ ہے کہ خواتین کے شو بزنس کو بطور کیرئیر اپنانے کو اب بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا لیکن تعلیم یافتہ لوگوں کی شمولیت کے بعد اس شعبے کا ماحول کافی حد تک بہتر ہو گےا ہے اور اس میں خواتین کے کام کرنے کو اب زےادہ برا نہیں جانا جاتا۔